ویتنام سے آنے والے مسافروں پر 5 جون سے متحدہ عرب امارات آنے پر پابندی عائد

اماراتی اتھارٹیز کے مطابق ویتنام سے قومی اور غیر ملکی ائیر لائنز کے زریعے آنے والے تمام مسافروں پر 5 جون 2021 سے عرب امارات میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) اور نیشنل ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ ویتنام سے قومی اور غیر ملکی ائیر لائنز کے زریعے آنے والے تمام مسافروں پر 5 جون 2021 سے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

 

 اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات آنے اور ویتنام جانے والی ٹرانزٹ پروازوں کو استثنی حاصل ہے۔ یہ فیصلہ ان تمام افراد پر لاگو ہوتا ہے جو امارات آنے سے 14 دن پہلے ویتنام میں مقیم تھے۔

 

 اس دوران کچھ مستثنی گروپوں کو ویتنام سے متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت ہو گی۔ ان گروپوں میں متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کی پہلی ڈگری کے رشتہ دار ، اور متحدہ عرب امارات اور ویتنام کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن ، بشمول سفارت خانوں میں کام کرنے والے منتظمین ، سرکاری وفود ، تاجروں کے ذریعہ چارٹرڈ پروازیں ، سلور اور گولڈن رہائشی ویزا رکھنے والے افراد شامل ہیں، اس شرط کے ساتھ کہ یہ تمام افراد عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسن لگوا چکے ہوں اور ویکسن کی مکمل مقداریں وصول کئے 28 دن گزر چکے ہوں۔

 

 مزید برآں، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کی ضروری ملازمت رکھنے والوں اور غیر ملکی شپمنٹ اور ٹرانزٹ ہوائی جہاز کے عملہ کو بھی استثنیٰ حاصل ہے بشرطیکہ انہوں نے 48 گھنٹے قبل کوویڈ19 منفی ٹیسٹ کروایا ہو اور روانگی تک خود کو قرنطینہ رکھیں۔

 

 

 مستثنیٰ گروپوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ پہنچنے پر کوویڈ19 ٹیسٹ اور 10 دن کے قرنطینہ کے ساتھ ساتھ امارات میں داخل ہونے کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن بھی ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ مزید یہ کہ پی سی آر ٹیسٹ کی مدت کو 72 گھنٹوں سے کم کر کے 48 گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ ضروری ہے کہ نتائج منظور شدہ لیبارٹریز سے ہوں جو کیو-آر کوڈ کے ساتھ نتائج جاری کرتے ہیں۔ 

 

اتھارٹی نے یہ بھی تصدیق کی کہ دوسرے ممالک کے توسط سے ویتنام سے آنے والے افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت سے پہلے کم سے کم 14 دن تک ان ممالک میں قیام کرنا ضروری ہے۔ متحدہ عرب امارات اور ان ممالک کے درمیان کارگو پروازیں چلتی رہیں گی۔



یہ مضمون شئیر کریں: