متحدہ عرب امارات میں ایک نجی ہسپتال کے پاس ایک دن میں 5 ہزار کوویڈ19 ویکسن لگانے کی صلاحیت موجود

متحدہ عرب امارات میں ایک نجی ہسپتال کے پاس ایک دن میں 5 ہزار کوویڈ19 ویکسن لگانے کی صلاحیت موجود

14 دسمبر 2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں نجی اسپتال کا گروپ روزانہ 5 ہزار کوویڈ19 ویکسن شاٹ دینے کے لئے کمر بستہ ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانا شروع کر دئیے گئے ہیں۔ وی پی ایس ہیلتھ کیئر ، جو حکومت کو چین کی سینوفرم ویکسین تقسیم کرنے میں مدد کے لئے منتخب کیا گیا تھا ، نے کہا ہے کہ 18 اسپتال اور کلینک جو اس کے ذریعہ چل رہے ہیں ان میں کویڈ19 خوراکیں دستیاب ہوں گی۔ دیگر ممالک کی طرح ، متحدہ عرب امارات نے تمام رہائشیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں منعقد ہونے والے فیز 3 ٹرائلز کے دوران اس کو 86 فیصد موثر ثابت ہونے کے بعد پچھلے ہفتے اماراتی حکام نے سونوفرم ویکسین کی منظوری دی تھی۔



یہ مضمون شئیر کریں: