جی 42 ہیلتھ کیئر اور اسرائیلی کمپنی نانوسنٹ کا 30 سے 60 سیکنڈ میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے لئے مشترکہ کام کا آغاز

جی 42 ہیلتھ کیئر اور ایک ٹیکنالوجی پر مشتمل اسرائیلی کمپنی نانوسنٹ کا 30 سے ​​60 سیکنڈ میں کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے لئے مشترکہ کام کا آغاز

20 اگست 2020: (جنرل رپورٹر) جی 42 ہیلتھ کیئر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خوشبو پڑھنے والی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے والی ایک اسرائیلی کمپنی نانو سینٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ناک کی ہوا کے زریعے کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کا پتہ چلانے کی جدید ٹیکنالوجی پر مشترکہ کام کیا جا سکے۔ اس طریقہ کے زریعے کسی بھی شخص کی ناک کی ہوا کے زریعے اس کے اندر کورونا وائرس کے مشتبہ معاملات کا صرف 30 سے 60 سیکنڈ کے اندر پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے ایگزیکٹوز نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک دستخطی تقریب میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کے دوران ، انہوں نے کورونا ٹیسٹنگ کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ مہارت اور ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جی 42 ہیلتھ کیئر کے سی ای او آشیش کوشی نے کیا ہے کہ جی 42 ہیلتھ کیئر میں ہم کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں اور عوامی صحت کو بہتر بنانے اور ان کی حفاظت کے لئے مؤثر جدید پروگراموں کی تیاری کے لئے پرعزم ہیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: