سنیما گھر بند ، ابو ظہبی میں مالز کو 40 فیصد گنجائش کی اجازت

سنیما گھر بند ، ابو ظہبی میں مالز کو 40 فیصد گنجائش کی اجازت

06 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی، امارات کے سنیما گھروں کو اگلے نوٹس تک بند کردیا گیا ہے جبکہ گذشتہ چند ہفتوں سے کوویڈ19 کیسز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر مالز کو 40 فیصد گنجائش پر کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ 

کہا جاتا ہے کہ مال کے منتظمین اور سنیما آپریٹرز کو جمعہ کے روز مقامی حکام کی جانب سے ایک سرکلر موصول ہوا ہے۔ ہمیں ایک سرکلر موصول ہوا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ  مالز میں کل گنجائش کے 40 فیصد پر کام ہونا چاہئے۔ ریستوراں اور کیفے 60 فیصد اور اسپورٹس ہال 50 فیصدپہ کام کریں گے۔ ایک  مال کے منیجر نے بھی اس اعلان کی تصدیق کی اور بتایا کہ فوری طور پر آرڈر پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: