ابوظہبی گرین پاس: کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق کے 4 طریقے

ابوظہبی گرین پاس: کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق کے 4 طریقے

ابوظہبی میں استعمال ہونے والے گرین پاس سسٹم نے حال ہی میں عوامی مقامات پر گرین پاس نہ رکھنے والے رہائشیوں اور سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ الہوسن ایپ پر گرین پاس کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتیجہ کے بعد ویکسین شدہ افراد کے لیے فعال کیا جاتا ہے۔

 

یہ سٹیٹس 30 دن تک فعال رہتا ہے۔ ابو ظہبی میں ویکسن نہ لگوانے والے لوگوں کو شاپنگ مالز ، ریستوران ، کیفے ، ریٹیل آؤٹ لیٹس ، جم ، تفریحی سہولیات اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، ہیلتھ کلبوں ، ریزورٹس اور تعلیمی اداروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ 

 

تئیس اگست کو سیاحت اور ہوٹل مینیجرز کے لیے ایک نئے سرکلر میں ، محکمہ ثقافت و سیاحت (ڈی سی ٹی) - ابوظہبی نے وضاحت کی ہے کہ گرین پاس کی تصدیق کیسے کی جا سکتی ہے۔

 

طریقہ اول: الہوسن ایپ۔

طریقہ دوم: الہوسن ویب سائٹ جو کہ مندرجہ ذیل ہے

 (alhosnapp.ae)

طریقہ سوم: ایس ایم ایس (اتصالات کے صارفین کے لیے): انگلش میں حرف 'آر' لکھنے کے بعد فاصلہ چھوڑیں اور اس کے بعد یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر یا امارات آئی ڈی نمبر لکھ کر '6336' پر میسج بھیجیں تو اس طرح آپ کو کوویڈ ٹیسٹ کا تازہ ترین نتیجہ بھیجا جائے گا۔ 

طریقہ چہارم: فون (اتصالات صارفین کے لیے): *48 ڈائل کریں اور اس کے ساتھ یونیفائیڈ آئی ڈی نمبر یا ایمریٹس آئی ڈی نمبر لکھ کر نشان # لگائیں اور 'کال' کا بٹن دبائیں۔ 


خلیج ٹائمز



یہ مضمون شئیر کریں: