متحدہ عرب امارات ریموٹ ورکنگ کے لئے عرب دنیا میں پہلے نمبر جبکہ عالمی سطح پر 31 واں نمبر

متحدہ عرب امارات ریموٹ ورکنگ کے لئے عرب دنیا میں پہلے نمبر جبکہ عالمی سطح پر 31 واں نمبر

 

آرٹیفیشل اینٹیلیجینس ، ڈیجیٹل معیشت اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر مملکت عمر بن سلطان العلما نے کہا ہے کہ دبئی کے نائب صدر ، وزیر اعظم، حکمران اور وزیر اعلی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پالیسیوں میں لچک پیدا کر کے اور چیلنجوں کا سامنا کر کے خود کو رول ماڈل کی حیثیت سے سامنے رکھا ہے۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ عرب امارات کی ترقی اور جدت کی وجہ شیخ محمد راشد المکتوم کے نظریات اور ہدایات پر عمل کرنے کی وجہ سے ہے۔ متحدہ عرب امارات کا ریموٹ ورکنگ کے لحاظ سے عرب ممالک کی درجہ بندی میں پہلا اور برطانیہ میں قائم سرکل لوپ کے جاری کردہ ریموٹ ورکنگ انڈیکس کے مطابق 31واں نمبر ہے۔ 

 

مزید برآں یہ کہ متحدہ عرب امارات انٹرنیٹ کنیکشن کی رفتار اور کارکردگی کے لحاظ سے بہترین ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: