متحدہ عرب امارات کی مساجد میں 3 اگست سے 50 فیصد تک نمازی آ سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات کی مساجد میں 3 اگست سے 50 فیصد تک نمازی آ سکتے ہیں

03 اگست 2020: (جنرل رپورٹر)آج یعنی 3 اگست سے متحدہ عرب امارات کی مساجد میں پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ نمازی آ سکتے ہیں جبکہ آج عید کے چوتھے روز ملک کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اب تک یکم جولائی سے مساجد کھلنے کے بعد صرف تیس فیصد گنجائش تک نمازیوں کو آنے کی اجازت تھی۔ 

نمازیوں کو ایک دوسرے سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا ہے۔ اذان اور نماز کے مابین فرق کو بڑھا کر 10 منٹ تک کر دیا گیا یے سوائے نماز مغرب کے جس میں صرف پانچ منٹ کا وقفہ ہوگا۔ نئی ہدایات کا اعلان جولائی میں ورچوئل پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تمام احتیاطی تدابیر جن کا پہلے اعلان کیا جا چکا ہے ان پر عمل بھی ضروری ہے جیسے چہرے پر ماسک پہننا، اپنا مصلہ ساتھ لانا، بیمار افراد کا نا آنا وغیرہ۔


یہ مضمون شئیر کریں: