دبئی:  3 اکتوبر سے اسکول مکمل طور پر فیزیکل کلاسز کی واپسی کے لئے تیار

  دبئی:  3 اکتوبر سے اسکول مکمل طور پر فیزیکل کلاسز کی واپسی کے لئے تیار

دبئی بھر کے اسکول آپریٹرز ، رہنما اور اساتذہ مل کر دبئی میں فیزیکل کلاسز کی محفوظ مکمل واپسی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق، 3 اکتوبر سے دبئی کے نجی اسکولوں میں تمام تدریسی سرگرمیاں آمنے سامنے ہوں گے۔

 

 تعلیمی سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 75 فیصد طلباء سکولوں میں فیزیکل طور پر واپس آ چکے ہیں جو کہ ستمبر 2020 میں 50 فیصد تھے۔ 

 

نالج اینڈ ہیومن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الکرم نے کہا ہے کہ ساری تعلیمی برادری؛ بشمول حکومت ، اسکول عملہ اور والدین؛ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں کہ طالب علم محفوظ طریقے سے سکول واپس لوٹیں۔ 

 

براہ راست تعلیم اور سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔ ہم اپنی کمیونٹی کے ہر اس کام کے شکر گزار ہیں جو انہوں نے دبئی میں اعلیٰ تعلیمی معیار کی حمایت کے لیے کیا ہے اور ہم ایک دوستی بھری محفوظ واپسی کے منتظر ہیں۔

 

 ستمبر کے آغاز کے بعد سے ، کے ایچ ڈی اے کی ٹیم نے اسکولوں کے 711 دورے کیے ہیں جو کہ ہر اسکول کے اوسطا تین وزٹ بنتے ہیں۔ ان دوروں میں صحت اور حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسکولوں کی بھاری اکثریت تمام احتیاطی ہدایات کے مطابق کام کرتی پائی گئی ہے۔ 

 

اگرچہ طلباء کی اکثریت 3 اکتوبر کو فیزیکل طور پر اسکول واپس آ جائے گی لیکن اس کے باوجود ان طلباء کو فاصلاتی تعلیم کی پیشکش کی جائے گی جن کے پاس دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے درست میڈیکل سرٹیفکیٹ ہے یا جو کوویڈ19 پابندیوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات واپس نہیں آسکتے ہیں۔ 

 

اس سال کے شروع میں ، تقریبا 75 ہزار والدین پر نالج اینڈ ہیومن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ایک سروے کیا۔ ان میں سے 89 فیصد والدین نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے بچے سکول میں محفوظ ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: