متحدہ عرب امارات کی جانب سے کوموروس کو 3 لاکھ کوویڈ-19 ویکسین کی خوراک کی امداد بھیج دی گئی

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات  ، قوانین ، صحت ، تحفظ ، احتیاط ، وباء ، امداد ، کوموروس ، ویکسین ، ویکسینیشن ، ویکسینیٹڈ ، طبی ، انجیکشن


دیگر ممالک کی مدد کے لیے اپنی کوششوں کے حصے کے طور پر متحدہ عرب امارات نے 3 لاکھ کوویڈ-19 ویکسین کی خوراک اور 6 لاکھ انجیکشن سمیت دیگر طبی سامان سے بھرا ہوا طیارا کوموروس روانہ کیا۔

 

کوموروس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سعید محمد المکابلی نے کہا کہ کوویڈ-19 وباء سے نمٹنے کے مقصد سے طبی سامان بھیجنا کوموروس کے لئے متحدہ عرب امارات کی جاری حمایت کو اجاگر کرتا ہے، اس کے ذریعے اس کی آبادی کے ایک بڑے حصے خصوصاً بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے کافی مقدار میں ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات نے اپریل 2021 میں 43 میٹرک ٹن غذائی امداد سے بھرے ہوئے طیارے کے علاوہ 21.7 میٹرک ٹن طبی سامان سے بھرے تین طیارے بھیجے تھے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: