ابوظہبی میں انفیکشن کی شرح کم کرنے میں 3 سے 17 سال کی عمر کے 900 بچوں پر سینوفارم ویکسین مؤثر پائی گئی، تحقیق

تحقیق کے مطابق، 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں میں انفیکشن کی شرح کم کرنے میں سینوفارم ویکسین مؤثر ہے۔

ابوظہبی کے صحت کے ادارے نے اعلان کیا کہ ابوظہبی میں 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں پر سینوفارم کے مدافعتی صلاحیت کے مطالعے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ مطالعہ وزارت صحت و روک تھام (ایم او ایچ اے پی) کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ اس مطالعے میں انفیکشن کی شرح کو کم کرنے میں کوویڈ-19 ویکسین کی تاثیر اور بچوں میں علامات کی شدت کو کم کرنے کی ویکسین کی صلاحیت کو جانچا گیا۔

 

مطالعے میں مختلف قومیتوں کے 900 بچوں کا معائنہ کیا گیا جو مطالعے میں حصہ لینے کے معیار پر پورا اترے تھے۔ یہ مطالعہ والدین کی مکمل رضامندی سے کیا گیا تھا اور اس سارے عمل کے ہر مرحلے پر تمام نوجوان رضاکاروں کو کڑی نگرانی میں رکھا گیا، اور ان کی مستقل دیکھ بھال کی گئی۔ تمام قابل اطلاق طبی پروٹوکول اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات اور طریقوں کے مطابق نافذ کئے گئے۔ صحت کے حکام نے ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (ایس ای ایچ اے) کی جانب سے مطالعہ کے لئے طریقہ کار سر انجام دینے اور طبی معاہدوں کا انتظام کرنے میں اہم کردار کی تعریف کی۔

 

متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا پہلا ملک ہے جس نے اس عمر کے گروپ کے لئے ویکسین کی تاثیر کا مطالعہ کیا ہے۔ ویکسین بنانے والے دیگر ممالک مثلاً چین، امریکہ، برطانیہ اور بھارت نے حالیہ مہینوں میں اسی طرح کی طبی آزمائشیں کی ہیں۔

 

گلف ٹوڈے (Gulf Today)



یہ مضمون شئیر کریں: