دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا ضرورت مند مریضوں کو 216 ملین درہم کی امداد فراہم کرنے کے لئے خیراتی اداروں کے ساتھ تعاون

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا ضرورت مند مریضوں کو 216 ملین درہم کی امداد فراہم کرنے کے لئے خیراتی اداروں کے ساتھ تعاون

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے (ڈی ایچ اے) ہیلتھ فنڈ آفس نے متحدہ عرب امارات میں خیراتی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کیا ہے اور مالی مشکلات میں مبتلا مریضوں کو 2020 میں 216 ملین درہم کی انسانی امداد فراہم کی ہے۔ 

 

مالی پریشانیوں کا سامنا کرنے والے 50 سے زیادہ قومیتوں کے مریضوں کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ہیلتھ فنڈ آفس سے امداد ملی ہے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی میں ہیلتھ فنڈ آفس کے سربراہ سلیم بن لاہج نے بتایا کہ اتھارٹی نے کوویڈ19 کے باوجود ضرورت مند مریضوں کی امداد کے لئے اپنا انسان دوست کام جاری رکھا۔ موساد (امداد) پروگرام اور "ایک دل کو بچائیں" جیسے پروگرامز کے زریعے ہزاروں ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچا۔

 

 انہوں نے کہا کہ ہیلتھ فنڈ آفس نے ڈی ایچ اے کے فارماسیوٹیکل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شراکت میں ایم ایس ، دل کی بیماری ، کینسر اور گردے کی بیماریوں سے متعلق مختلف دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ہوم ڈیلیوری خدمات کے ساتھ مفت دوائی فراہم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 751 مریضوں کو 178.2 ملین درہم سے زیادہ مالیت کی دوائیں اور طبی سامان ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موساد پروگرام نے 1517 مریضوں کو 19.6 ملین درہم کی طبی امداد فراہم کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نور دبئی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 18 مریضوں نے درہم 453،410 کی انسانی امداد سے فائدہ اٹھایا۔ جبکہ دیگر خدمات اس کے علاوہ ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: