رمضان 2021: علامات کے بغیر والے کوویڈ19 مریض روزہ رکھ سکتے ہیں، عالم دین

کوویڈ19 کے دوران روزہ، رمضان کوویڈ19 مریض روزہ، کوویڈ19 مریض کا روزہ رکھن

 

 دبئی کے ایک نامور عالم دین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران معمولی علامات رکھنے والے کوویڈ19 مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔

 

 دبئی میں اسلامی امور اور چیریٹی سرگرمیوں کے شعبہ کے فتویٰ سیکشن کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد ایاڈا ال کوبیسی نے نجی نیوز کو بتایا کہ معمولی کوویڈ19 علامات رکھنے والے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ گھر میں خود کو الگ تھلگ رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ 

 

انہوں نے کہا تمام مسلمانوں کے لئے مقدس مہینے کے دوران روزہ رکھنا لازمی ہے اور یہ ایک لازمی عبادت ہے۔ کوویڈ19 مریضوں کو رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے لیکن اگر ان میں کوئی علامات نہیں ہیں یا ان میں ہلکی علامات ہیں اور انہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں ہے تو وہ یقینی طور پر روزہ رکھ سکتے ہیں۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: