ایکسپو 2020 دبئی زائرین کو محفوظ طریقے سے خوش آمدید کہتا ہے: بیان

ایکسپو 2020 دبئی زائرین کو محفوظ طریقے سے خوش آمدید کہتا ہے: بیان


دبئی ایکسپو2021 کا سب سے اہم عالمی اجتماع ہے جو زائرین کو محفوظ طریقے اور ذمہ داری سے خوش آمدید کہتا ہے۔  

 

مین آفس ایکسپو 2020 دبئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی کے پورے سفر کے دوران ہم نے ایک ذمہ دار، محفوظ، تفریحی ایکسپو کے انعقاد اور کوویڈ19 کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ ہم نے سیکھا ہے کہ کس طرح کوویڈ19 کے ہوتے ہوئے اور مؤثر طریقے سے کام کرنا ہے۔ 

 

ایکسپو 2020 دبئی پر آنے والے زائرین ، عملے اور شرکاء کے لئے سخت کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

 زائرین، عملے اور شرکاء کے لیے سائٹ کے اندر اور باہر ماسک پہننا لازمی ہے۔ 

 

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر کسی کی صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے اور ہم اپنے شرکاء کے ساتھ مل کر ایک محفوظ، تفریحی اور غیر معمولی ایکسپو میں آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرعزم ہیں۔



یہ مضمون شئیر کریں: