ہمدان بن محمد کی دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے ملاقات، ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں کا جائزہ

ہمدان بن محمد کا ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں کا جائزہ

دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ایچ ایچ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اراکین سے ملاقات کی جس کی صدارت ایچ ایچ شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کی۔

 

انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 وباء سے نمٹنے کے لئے کمیٹی کی کوششوں نے دبئی کو بحران سے بچاؤ؛ اور وباء کے معاشی، سماجی اور صحت پہ اثرات کو قابو کرنے میں دبئی کو ایک عالمی نمونہ بنا دیا ہے۔ اجلاس کے دوران شیخ ہمدان نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سیاحوں کے لئے محفوظ ترین ممکنہ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کریں۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی پر کام کرنے والی تمام ٹیمیں ایک عمدہ اور غیر معمولی ایونٹ کی میزبانی کے لئے اپنا بہترین زور لگائیں گی۔ ولی عہد نے کہا کہ دبئی میں بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کا زبردست ٹریک ریکارڈ ہے اور گزشتہ برسوں میں ہم نے بہترین عالمی معیار سے بڑھ کر جدید صلاحیتوں، علم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: