دبئی: ایکسپو 2020 کے تمام شرکاء کے لئے کوویڈ19 ویکسن لگوانا لازمی

دبئی: ایکسپو 2020 کے تمام شرکاء کے لئے کوویڈ19 ویکسن لگوانا لازمی

دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے ممبروں کو کوویڈ19 ویکسن لگائی جائے گی۔

 

 انہوں نے کونسل اجلاس کے دوران امارات میں فوڈ سیکیورٹی اسٹریٹجی اور نقل و حرکت کی حکمت عملی کی بھی منظوری دی ، جس کی صدارت انھوں نے خود کی۔ شیخ ہمدان نے امارات میں اہل سرکاری حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایکسپو دبئی 2020 میں شریک ممالک کے سرکاری وفود کے تمام ممبروں کو کوویڈ19 ویکسین فراہم کریں تاکہ یہ ایونٹ شرکاء کے لئے محفوظ بنایا جا سکے 

 

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ، ہم دبئی اور متحدہ عرب امارات میں دنیا کا خیرمقدم کریں گے اور ہم ایکسپو 2020 میں دنیا کو ایک غیر معمولی تجربہ ظاہر کرنے کے منتظر ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: