متحدہ عرب امارات میں 20 مارچ کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ19 کیسز کی کم تعداد ریکارڈ

متحدہ عرب امارات میں 20 مارچ کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ19 کیسز کی کم تعداد ریکارڈ


 ریاستی خبر رساں ایجنسی وام نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 272,261 ٹیسٹ کرنے کے بعد، مارچ 2020 کے بعد سب سے کم صرف 78 نئے کوویڈ19 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

 

 وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 129 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور کوئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ 

 

کوویڈ19 شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک میں ریکارڈ شدہ انفیکشنز کی کل تعداد 739,983 ہے جبکہ 2,136 اموات اور 734,242 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

 

 متحدہ عرب امارات میں حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک بھر میں کوویڈ19 ویکسینیشن کی خوراکوں کی کل تعداد 21,150,096 تک پہنچ گئی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: