دبئی نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ 2 جنوری سے عوامی پارکوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں

دبئی نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ 2 جنوری سے عوامی پارکوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں

03 جنوری 2021: (جنرل رپورٹر) دبئی میونسپلٹی نے 2 جنوری سے دبئی کے عوامی پارکوں میں اسپورٹس کورٹ کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ، دبئی میونسپلٹی نے کوویڈ19 احتیاطی اقدامات کے ساتھ عوامی پارکوں میں گزشتہ روز ہفتہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں ، دبئی میں حکام نے اعلان کیا تِا کہ فٹنس مراکز اور کھیلوں کے مقامات کو اب یکم جنوری 2021 سے تھرمل اسکینر استعمال کرنے یا درجہ حرارت چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دبئی اسپورٹس کونسل نے کہا کہ اس فیصلے کے تحت دبئی میں تمام کاروباری اداروں میں درجہ حرارت چیک کرنے کو ختم کرنے کے لئے سرکاری حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا گیا ہے۔ 


یہ مضمون شئیر کریں: