عبداللہ بن زاید اور فرانسیسی ہم منصب کا انسداد کوویڈ19 اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

عبداللہ بن زاید اور فرانسیسی  ہم منصب کا انسداد کوویڈ19 اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

04 جولائی 2020: (جنرل رپورٹر) امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شخ عبداللہ بن زاید النہیان اور فرانس کے وزیر خارجہ جین یاویس لی دریان کے مابین دونوں ممالک کے آپس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس ہونے والی ٹیلیفونک کال میں دونوں وزراء نے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاجس میں شام ، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں سیکورٹی بڑھانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ 

دونوں حکام کی جانب سے لیبیا کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کوششوں کی حمایت پر زور دیا گیا جو لیبیا میں سلامتی اور اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کا واحد حل ہے۔ انہوں نے بحران کے خاتمے کے لئے مصری اقدام کی حمایت پر زور دیا اور ترکی کی مداخلت کو مسترد کیا جس سے بین الاقوامی برادری کی سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ 

شیخ عبداللہ بن زاید کی جانب سے فرانس کے لئے خوشحالی اور سلامتی کے جذبات کا اظہار کیا گیا نیز کوویڈ19 کے اثرات کو محدود کرنے کے لئے فرانس کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور طریقہ کار کو بھی سراہا گیا


یہ مضمون شئیر کریں: