متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز کو انسداد کوویڈ19 اقدامات کے تحت اعلی ترین 7 اسٹار ریٹنگ حاصل

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز کو انسداد کوویڈ19 اقدامات کے تحت اعلی ترین 7 اسٹار  ریٹنگ حاصل

14 فروری  2020: (جنرل رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز کورونا وائرس کے دوران پرواز کرنے کے لئے سب سے زیادہ محفوظ ہیں جنہوں نے مسافروں کے ساتھ ساتھ فلائٹ اٹینڈینٹ کی حفاظت کے لئے سب سے زیادہ ریٹنگ سات سٹارز حاصل کی ہیں۔ دبئی کی امارات ائیر ویز، ابوظہبی میں قائم اتحاد ایئرویز ، فلائی دبئی اور ایئر عربیہ کو کوویڈ19 کے خلاف حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے سے متعلق عالمی ایئرلائن کی کوالٹی ریٹنگ کمپنی ایئر لائنریٹنگز ڈاٹ کام نے اعلی درجہ دیا ہے۔

 امارات ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر کوویڈ19 سے متعلقہ معلومات اور ہدایات ، بورڈنگ سے متعلق سماجی فاصلہ ، فلائٹ اٹینڈنٹ ذاتی تحفظ کے سامان ، چہرے کے ماسک کو لازمی ، کھانے کی خدمت میں ترمیم ، مسافروں کے سینیٹائزر کٹ اور ہوائی جہاز کی گہری صاف ستھری حفاظت کے لئے سات ستارہ درجہ بندی حاصل کی ہے۔

اسی طرح دیگر ائیر لائنز، ائیر عریبیہ اور فلائی دبئی نے بھی کوویڈ19 حفاظتی اقدامات سے متعلق اعلی ترین ریٹنگ حاصل کی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: