کوویڈ19: ابوظہبی نے 60 ممالک کو 210 ملین ویکسین کی خوراک فراہم کی

 عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ابوظہبی کے ہوپ کنسورشیم نے 2021 میں کامیابی سے 60 سے زیادہ ممالک کو 210 ملین سے زیادہ کوویڈ19 ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔

 محکمہ صحت - ابوظہبی، اتحاد کارگو، ابوظہبی پورٹس گروپ، ریفڈ، سکائی سیل اور مقتا گیٹوے کے تعاون سے نومبر 2020 میں دنیا میں ویکسین کی تقسیم کے مقصد سے آغاز کیا گیا تھا۔

 اپنی کارروائیوں کے پہلے سال کی عکاسی کرتے ہوئے، حکام نے بتایا کہ اس اقدام نے دنیا کے کونے کونے میں کووڈ19 ویکسینز تک بڑے پیمانے پر اور مساوی رسائی حاصل کرنے میں "نمایاں پیش رفت" کی ہے۔

 محکمہ صحت - ابوظہبی کے انڈر سیکٹری ڈاکٹر جمال محمد الکعبی نے بتایا کہ ابوظہبی کا ایک سال میں عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم کا مؤثر کام کرنا بہت اچھا ہے۔ لیکن جو چیز مجھے زیادہ خوشی دلاتی ہے وہ یہ یقین ہے کہ ہم ممالک کی نظام صحت کی تعمیر کے لئے لاجسٹک صلاحیتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کر رہے ہیں۔ اپنے آپریشن کے پہلے سال کے اندر، کنسورشیم نے اپنے نیٹ ورک کو متنوع بنانے اور اپنی عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے 12 سے زیادہ فریٹ فارورڈنگ اور لاجسٹکس لیڈرز کے ساتھ شراکت داریاں قائم کی ہیں۔ 

 ابوظہبی پورٹس گروپ کے لاجسٹک کلسٹر کے سربراہ رابرٹ سوٹن نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے، ہم نے اپنے سفر کا آغاز ایک ہی مقصد کے ساتھ کیا تھا: امید کی فراہمی۔ دنیا تیار نہیں تھی لیکن ہم نے کوویڈ19 سے لڑنے کے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کیا اور ویکسین کی مساوی رسائی کی طرف راستہ ہموار کیا۔

کنسورشیم نے وائا میڈیکا انٹرنیشنل ہیلتھ کئیر کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے افریقہ میں اپنا پہلا اندرون ملک ویکسینیشن سپورٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ شروع کیا۔

ہم نے ویکسین کی تقسیم کے عالمی مشن میں اپنے تعاون کے لیے پہچان حاصل کی۔ لیکن ہمارا کام ابھی شروع ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ویکسین لگانے کا مشن ابھی بھی جاری ہے۔

 حال ہی میں، کنسورشیم اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے 20 افریقی ممالک کو ویکسین ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے 65 انتہائی کولڈ فریزر کی فراہمی میں تعاون کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ 

اتحاد کارگو کے سیلز اور کارگو کے سینئر نائب صدر مارٹن ڈریو نے کہا کہ ویکسین کی ضرورت والے ممالک میں "مضبوط نیٹ ورکس اور شراکت داری" قائم کرنے پر کام جاری ہے۔ 

کنسورشیم کے پاس ابوظہبی میں ایک جدید ترین گودام کی سہولت کا مرکز ہے جو کسی بھی وقت 8 پلس ڈگری سے 30 مائنس ڈگری کے درجہ حرارت پر 120 ملین سے زیادہ ویکسین رکھ سکتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے 'فریزر فارم' کی میزبانی کرتا ہے، جو ویکسین کی 11 ملین سے زیادہ خوراکیں ذخیرہ کر سکتی ہے جن کے لیے انتہائی سرد درجہ حرارت مائنس 70 ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے۔

 چیف اسٹریٹیجی آفیسر، ریفڈ، احمد البسطکی نے بتایا کہ اس سال کے دوران، ہم نے ہوپ کنسورشیم کے شراکت داروں کے درمیان آپریشنل اور لاجسٹک ہم آہنگی کو یقینی بنایا ہے اور عالمی معیار کی ویکسین اسٹوریج اور تقسیم کا نظام بنانے میں مدد کی ہے۔ کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں انسانیت کی خدمت کے اس اہم مشن کے لیے کام کرنا مجھے خوشی دیتا ہے۔ 

یہ مضمون شئیر کریں: