متحدہ عرب امارات: یومیہ کوویڈ19 کے کیسز پانچ سو کم ہو گئے

امارات یومیہ کوویڈ کیسز، روزانہ کیسز متحدہ عرب امارات، امارات کوویڈ کیسز


متحدہ عرب امارات میں منگل کو 478 نئے کوویڈ19 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو کہ نو ہفتوں میں روزانہ کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔ 

 

مسلسل تیسرے دن بھی وائرس سے کسی بھی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

 

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1485 صحت یاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات نے اب تک 880,451 انفیکشن، 835,526 صحتیاب اور 2,301 اموات کا اعلان کیا ہے۔ 

 

 آخری بار روزانہ انفیکشن کی تعداد 21 دسمبر کو 452 کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے۔ 

 

 فعال کیسوں کی تعداد 42,624 تک گر گئی ہے کیونکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے۔

 

یاد رہے کہ 420,289 اضافی پی سی آر ٹیسٹوں کے نتیجے میں تازہ ترین انفیکشنز کا پتہ چلا ہے۔

 

 اب تک 138 ملین سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

کوویڈ19 کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات نے اسکریننگ کی حکمت عملی پر زبردست کام کیا ہے۔ 

 

ابوظہبی میں پی سی آر ٹیسٹنگ کی لاگت 40 درہم کر دی گئی ہے۔ 

 

ابوظہبی محکمہ صحت نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ منگل سے نافذ العمل ہے۔ 

 

پی سی آر ٹیسٹنگ کی قیمت کو کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے مسلسل کم کیا جا رہا ہے جب کہ آغاز میں معیاری قیمت 370 دریم فی ٹیسٹ تھی۔

Source: دی نیشنل نیوز

 

Link: 

https://www.thenationalnews.com/uae/health/2022/03/01/uaes-daily-covid-19-cases-drop-below-500/


یہ مضمون شئیر کریں: