متحدہ عرب امارات: موسم سرما کی چھٹیوں میں دسمبر میں سفر کرتے وقت کوویڈ19 حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کریں

متحدہ عرب امارات: موسم سرما کی چھٹیوں میں دسمبر میں سفر کرتے وقت کوویڈ19 حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کریں


لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ویکسین کروانے کے بعد، اس سال کا سفر گزشتہ موسم سرما کے مقابلے میں بہت زیادہ محفوظ محسوس کر رہا ہے۔

 

 تاہم، کوویڈ19 کے دوران سفر کرنے کے لیے پہلے کی نسبت زیادہ محتاط انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوویڈ19 کی نئی اقسام ابھر رہی ہیں جو کہ آپ اور آپ کے خاندان کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہیں۔

 

 دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ ویکسین شدہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے سوشل میڈیا کو ٹریول ایڈوائزری بھیجنے اور آپ کے سفر سے پہلے، دوران اور بعد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق رہنمائی کی ہے۔

 

 درج ذیل 19 تجاویز اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گی کہ ہر کوئی صحت مند رہے اور چھٹیوں کے موسم سے لطف اندوز ہو۔ 

 

 سفر سے پہلے:

 

- اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کوویڈ19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

- کم رسک والے ممالک کا انتخاب کریں۔

- اپنی بکنگ مسافروں کے کلینک سے کریں تا کہ آپ ان تمام خطرات سے متعلق جا سکیں جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ جیسا کہ بیماری ، صحت سسٹم، سیکورٹی لیول، ماحولیاتی آلودگی، کوویڈ19 کیسز کہ شرح اور دیگر اہم معلومات۔

- اپنے اور سفر کرنے والے ملک کے تازہ ترین قواعد و ضوابط سے متعلق اپ ڈیٹ رہیں۔

- اگر آپ کو کوئی میڈیکل کا مسئلہ ہے تو تو کسی مستند ڈاکٹر کو دکھا لیں۔

- ایسے ہوٹل کا انتخاب کریں جہاں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل ہو۔

- بہتر ہے کہ اپنے ساتھ ماسک اور سیناٹائزر جیسے ضروری سامان کی کٹ رکھیں۔

- اگر آپ کوویڈ19 بوسٹر خورک لینے کے اہل ہیں تو اسے لازمی لیں۔

- سفر کرنے سے دو ہفتے پہلے فلو کی ویکسین لگوا لیں۔

 

سفر کے دوران:

 

- ہر وقت درست طریقے سے ماسک پہنی رکھیں۔

- عوامی مقامات پہ تمام احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کریں۔

- رش والی جگہوں سے پرہیز کریں۔

- اپنے ہاتھوں کو دھوئے بغیر ناک، آنکھوں اور منہ کو ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔

- آپ جس جگہ آرام کے لئے رکیں، یقین دہانی کر لیں کہ وہاں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل ہو رہا ہے۔

- اگر آپ بخار یا دیگر علامات محسوس کریں تو خود کو قرنطینہ کریں اور طبی امداد لیں۔

 

سفر کے بعد:

 

- اپنے اور سفر کرنے والے ملک کے قواعد و ضوابط سے اپ ڈیٹ رہیں اور جانئے کہ آپ کو سفر سے پہلے، بعد میں یا قرنطینہ کے دوران کب کوویڈ19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے۔

- اگر آپ یا آپ کے قریبی رابطے میں کسی میں علامات ظاہر ہوں تو خود کو قرنطینہ کر لیں اور متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: