اومیکرون کوویڈ19 ویرینٹ: متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے بوسٹر خوراک سے متعلق سوال جواب

اومیکرون کوویڈ19 ویرینٹ: متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے بوسٹر خوراک سے متعلق سوال جواب


کوویڈ19 کا اومیکرون ویریئنٹ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں بدھ کے روز مکمل طور پر ویکسین شدہ ایک خاتون میں اومیکرون پایا گیا ہے۔

 

 اومیکرون ان لوگوں کو بھی متاثر کرتا ہے جنہیں ویکسین کی دو خوراکیں لگائی گئی ہیں جس وجہ سے وزارت صحت و روک تھام نے بوسٹر شاٹس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ 

 

متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں فائزر اور سپوٹنک ویکسین کے بوسٹر شاٹس کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔ 

 

 متحدہ عرب امارات میں بوسٹر جابس حاصل کرنے سے متعلق اہم سوالات اور جوابات درج ذیل ہیں۔ 

 

سوال۔ کیا کوویڈ19 ویکسین کے بوسٹر شاٹس مفت ہیں؟

جواب۔ ہاں، متحدہ عرب امارات میں ہر کوویڈ19 ویکسین کی خوراک کی طرح، بوسٹر خوراکیں مفت ہیں۔

 

 سوال۔ کوویڈ19 بوسٹر خوراک کون حاصل کر سکتا ہے؟ 

جواب۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے رہائشی جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں وہ Pfizer، سائنوفارم یا سپوٹنک ویکسین کی دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر ویکسین حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

سوال۔ کوئی شخص بوسٹر شاٹ کیسے حاصل کر سکتا ہے؟ 

جواب۔ بوسٹر خوراک حاصل کرنے کے لیے رہائشیوں کو وزارت صحت و روک تھام یا دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعے بکنگ کروانے کی ضرورت ہوگی۔

 

 سوال۔ بوسٹر خوراک کس کو لینی چاہیے؟ 

جواب۔ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے امارات کے ہر رہائشی کو کوویڈ19 اور اس کی مختلف حالتوں کے خلاف اضافی تحفظ کے لیے بوسٹر خوراک لینی چاہیے۔ یہ خاص طور پر بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے اہم ہے۔ 

سوال۔ چونکہ بوسٹر شاٹس مختلف قسم کے لئے مخصوص نہیں ہیں، اس لیے وہ نئی اقسام کے خلاف کیسے حفاظت کرتی ہیں؟

جواب۔ اعلیٰ امریکی متعدی امراض کے ماہر انتھونی فوکی کے مطابق جب آپ کو مدافعتی ردعمل کی کافی حد تک اعلیٰ سطح حاصل ہوتی ہے، تو آپ کو اسپل اوور سے تحفظ ملتا ہے اور متعدد تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بوسٹر شاٹ لینے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: