ابوظہبی: تقریبات اور نمائشوں میں شرکت کے لیے کوویڈ19 قوانین اپ ڈیٹ

ابوظہبی: تقریبات اور نمائشوں میں شرکت کے لیے کوویڈ19 قوانین اپ ڈیٹ


   ابوظہبی حکام نے تقریبات اور نمائشوں میں شرکت کے لیے کوویڈ19 حفاظتی اقدامات کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

 

 ہوٹلوں ، عجائب گھروں ، ثقافتی اور تفریحی مقامات کے مینیجرز اور تقریب کے منتظمین کو بھیجے گئے ایک سرکلر میں ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم (ڈی سی ٹی) - ابو ظہبی نے کہا ہے کہ نئے اقدامات 13 اکتوبر سے نافذ العمل ہیں۔ 

 

 نئے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں: 

 

 >> گرین پاس پروٹوکول کا استعمال: یہ پاس ابوظہبی میں زیادہ تر عوامی مقامات پر رہائشیوں اور سیاحوں کے داخلے کے لئے ضروری ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ لینے کے بعد ویکسین والے افراد کے لیے 30 دن کے لیے گرین پاس فعال ہوتا ہے۔ جو لوگ ویکسین لینے کے اہل نہیں ہیں، پی سی آر ٹیسٹ کے بعد سات دن تک ان کا گرین پاس فعال رہتا ہے۔ 

 

>> پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ 48 گھنٹے سے ہرانا نہیں ہونا چاہیے۔

 

 >> چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ 

 

 >> تمام داخلی راستوں پر ای ڈی ای سکینرز: یہ اسکینرز ممکنہ کوویڈ19 انفیکشن کا پتہ لگا سکتے ہیں ، جو اس وقت تبدیل ہوتا ہے جب وائرس کے آر این اے ذرات کسی شخص کے جسم میں موجود ہوں۔ یہ ضرورت فوری طور پر ان سہولیات پر لاگو ہوتی ہے جن کے پاس پہلے سے ہی یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔ جیسے ہی یہ آلات دیگر کے ہاس بھی دستیاب ہوں تو دوسرے اس کو اس وقت بھی اپنانے کے پابند ہیں۔

 

 اتھارٹی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ کمیونٹی اور عوامی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ہدایات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ 

 

ڈی سی ٹی انسپکٹرز تعمیل کی تصدیق کے لیے اداروں کی جانچ کریں گے۔ 

 

اتھارٹی نے سرکلر میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ان قوانین پر عمل کریں گے جن کا ہم نے ذکر کیا ہے تاکہ آپ قانونی اقدامات سے بچ سکیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: