کوویڈ19: متحدہ عرب امارات کی افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو وارننگ جاری

کوویڈ19 غلط معلومات ، متحدہ عرب امارات کوویڈ19 معلومات، سوشل میڈیا خبریں

 حکام نے لوگوں سے مطالبہ کیا یے کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی درستگی کی تصدیق کریں اور پھر آگے پھیلائیں۔

 

 ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات اور افواہیں پھیلانا ملک کی مختلف شعبوں میں بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

 

 نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے منگل کو لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی درستگی کی تصدیق کریں۔

 

 این سی ای ایم اے کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر طاہر ال امیری نے کہا ہے کہ ہم قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے سرکاری تسلیم شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

 

 متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سے متعلق تمام معلومات اور قواعد سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 سے نمٹنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، متحدہ عرب امارات نے اپنے نقطہ نظر میں شفافیت اور سالمیت کو اپنایا ہے۔

 

 انہوں نے کوویڈ19سے متعلق تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں معلومات دینے کے لئے منگل کو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کا حوالہ دیا۔

 

 ویکسینیشن ڈرائیو 

 

انہوں نے زور دیا کہ متحدہ عرب امارات دنیا کا سب سے زیادہ ویکسین شدہ ملک ہے۔ شعبہ صحت عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ مختلف ویکسین فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ ویکسین تمام ٹارگٹڈ گروپس کے لیے محفوظ ہیں۔ 

 

 کوویڈ 19 ویکسین پر تمام مطالعات اور تحقیق کی نگرانی کے لیے ایک قومی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے قوت مدافعت بڑھانے اور دوبارہ معمول کی زندگی میں واپسی کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے ایک قومی مہم چلائی ہے۔ اسی مہم کے تحت پورے ملک میں ویکسی نیشن سینٹرز اور تمام ٹارگٹڈ گروپوں کو مفت ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

 

 ویکسین سے متعلق تمام معلومات بشمول بوسٹر شاٹس اور ان کو حاصل کرنے والوں کے نتائج کا اعلان انتہائی شفافیت کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ ہر کسی کو باخبر رکھا جا سکے۔

 

 ایکسپو کی تیاریاں مکمل

 

 

 ایکسپو 2020 دبئی شروع ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام زائرین اور سیاحوں کی حفاظت اور تحفظ کی ضمانت کے ساتھ بڑے پیمانے پر ایکسہو 2020 کے انتظام کے لیے اچھی طرح سے تیار ہے۔ 

 

 ہم نے تمام کوویڈ19 سے متعلق تمام اقدامات ، باقاعدگی سے ٹیسٹ اور ویکسین لگانے کی سفارش کی ہے۔ 

 


یہ مضمون شئیر کریں: