برطانیہ کی متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سرٹیفکیٹ قبول کرنے کی تصدیق

برطانیہ کی متحدہ عرب امارات کوویڈ19 سرٹیفکیٹ قبول کرنے کی تصدیق

متحدہ عرب امارات کے کورونا سرٹیفیکیٹ قبول کرنے کی تصدیق برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے کی ہے۔ 

 

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ برطانیہ 4 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات ویکسینیشن سرٹیفکیٹ قبول کرے گا۔ یہ تبدیلی متحدہ عرب امارات کی ویکسینیشن ایپ کی اپ ڈیٹ کے بعد کی گئی ہے۔

 

 گرانٹ شاپس شاپس نے کہا ہے کہ ایک بڑے ٹرانسپورٹ مرکز کے طور پر (متحدہ عرب امارات) جو بہت سے برطانوی غیر ملکیوں کا گھر ہے ، یہ بین الاقوامی سفر کو دوبارہ کھولنے ، کاروبار کو بڑھانے اور خاندانوں کو دوبارہ جوڑنے کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

 

 اس اقدام کے بعد متحدہ عرب امارات کے ویکسین شدہ مسافر آسانی سے برطانیہ کا سفر کر سکتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: