متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو بر وقت کوویڈ19 بوسٹر خوراک لینی چاہیے

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو بر وقت کوویڈ19 بوسٹر خوراک لینی چاہیے

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اہل عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوویڈ19 سے بچنے کے لیے بوسٹر خوراک وقت پر حاصل کریں۔ 

 

ماہرین صحت نے میڈیا بریفنگ کے دوران کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بیان میں کہا ہے کہ ویکسین عام طور پر انفیکشن اور بیماری کی پیچیدگیوں کو روکنے ، ہسپتالوں میں داخل ہونے ، ہسپتال میں قیام کو کم کرنے اور غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے میں وینٹی لیٹرز کی ضرورت نہ ہونے کے برابر پڑنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے لیے بوسٹر خوراکیں فراہم کی گئی ہیں اور ان خوراکوں نے قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ و

 

یکسینیشن کی دو بنیادی خوراک حاصل کرنے کے بعد بوسٹر خوراک ایک اضافی خوراک ہے۔ یہ قوت مدافعت کو بہتر بناتی ہے تاکہ جسم کورونا وائرس سے لڑنے کے قابل ہو۔ 

 

حکام نے کہا کہ اس لئے ہم تجویز کرتے ہیں کہ جو لوگ بوسٹر خوراک کے اہل ہیں وہ اسے بروقت لیں۔ موسمی فلو کا موسم ان دنوں کوویڈ19 کے ساتھ ہے اور دونوں بیماریوں کی علامات بہت ملتی جلتی ہیں۔ 

 

ویکسینیشن انفیکشن کی روک تھام کا سب سے مؤثر اور محفوظ طریقہ ہے۔

 

 ماہرین نے کہا ہے کہ ہم کمیونٹی ممبروں کو موسمی فلو ویکسینیشن لینے کی گزارش کی گئی ہے اور یہ کہ انفلوئنزا ویکسینیشن اور کوویڈ19 ویکسینیشن کے درمیان وقفہ دو ہفتہ ہونا چاہیے۔

 

ہم لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ صحت مراکز میں جائیں اور فلو وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے موسمی انفلوئنزا ویکسین لیں۔ خاص طور پر ان گروپوں کے لیے جو فلو کی پیچیدگیوں کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں ، یعنی: بوڑھے ، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد ، حاملہ خواتین اور خاص طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچے۔


یہ مضمون شئیر کریں: