متحدہ عرب امارات میں  ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کے باعث کوویڈ19 بحالی میں تیزی

متحدہ عرب امارات میں  ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کے باعث کوویڈ19 بحالی میں تیزی

متحدہ عرب امارات تیزی سے کوویڈ19 بحالی کی طرف جا رہا ہے جس کی وجہ امارات میں بڑی تعداد میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

 

 شعبہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ہفتہ وار کورونا وائرس بریفنگ کے دوران ، انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور ویکسین اور سخت اسکریننگ کی وجہ سے ملک کو معمول پر لانے میں مدد دے رہا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ نئے عالمی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امارات عوام کی صحت کے تحفظ میں راہنمائی کر رہا ہے۔ ایک بین الاقوامی ڈیٹا انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر ہے جس نے 81.55 فیصد آبادی کو کم از کم کوویڈ19 ویکسین کی پہلی خوراک دے دی ہے

 جبکہ سو افراد کے حساب سے ویکسین ملنے والی شرح کے مطابق زیر انتظام خوراک کے لیے پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

 

 اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے کم کوویڈ19 اموات کی شرح کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ فی ایک ہزار افراد پر کئے جانے والے پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ 

 

ڈاکٹر فریدہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات تیزی سے کوویڈ19 بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ پچھلے اگست کے مقابلے میں اس اگست میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

 بوسٹر شاٹس قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں

 

 ڈاکٹر فریدہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ جو ویکسین کی تیسری خوراک کے اہل ہیں وہ فوری طور پر ویکسین شاٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ بوسٹر خوراک سے روزانہ کے کیسز کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا ہے لہ ان خوراکوں نے قوت مدافعت میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہے اور اس طرح کورونا کیسوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

 

 ہم تجویز کرتے ہیں کہ جو لوگ بوسٹر خوراک کے اہل ہیں وہ اسے وقت پر لیں۔

 

عوام کو فلو ویکسین کے لئے راغب کریں

 

 وزارت صحت و روک تھام کی جانب سے کمزور گروپوں کے لوگوں کو اس موسم سرما میں فلو کی ویکسین مفت لینے کی ترغیب دے رہی ہے۔ لوگ دبئی میں فلو ویکسین حاصل کر رہے ہیں۔ چھ ماہ سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے فلو کی ویکسین تجویز کی جاتی ہے۔ چھ ماہ سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے فلو کی ویکسین تجویز کی جاتی ہے۔

 

 ڈاکٹر فریدہ نے خاصطور پر بچوں ، بوڑھوں ، حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو فلو کی ویکسین لینے پر زور دیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ کمیونٹی کے ارکان موسمی انفلوئنزا ویکسینیشن لیں اور ہم آپ کو کوویڈ19 ویکسین پہلے لینے کی اہمیت سے متعلق بھی بتا رہے ہیں۔

 

 انفلوئنزا ویکسینیشن اور کوویڈ 19 ویکسینیشن کے درمیان دو ہفتے کا وقفہ ہونا چاہیے۔ دونوں بیماریوں کی علامات بہت ملتی جلتی ہیں۔

 

عوامی حمایت کی تعریف

 

 صحت کے سینئر عہدیدار نے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے اور ملک کی ویکسینیشن حکمت عملی کی حمایت کرنے پر عوام کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر کے لیے عوام کا عزم ہماری ، اپنے پیاروں اور معاشرے کی حفاظت کی عکاسی کرتا ہے۔

 

 کوویڈ 19 کے پھیلاؤ سے اپنے آپ کو بچانا انتہائی ضروری ہے۔ ہم پچھلے عرصے میں آپ کے عزم اور شعور کی تعریف کرتے ہیں۔ 

 

یاد رہے کہ منگل کو متحدہ عرب امارات میں 322 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 399 افراد صحت یاب ہوئے۔


یہ مضمون شئیر کریں: