سوتروویماب کا استعمال کوویڈ19 مریضوں کے علاج میں کامیاب ثابت ہوا: سیہا

سوتروویماب کا استعمال کوویڈ19 مریضوں کے علاج میں کامیاب ثابت ہوا: سیہا

 ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) جو کہ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر نیٹ ورک ہے، نے پچھلے کچھ مہینوں میں سوتروویماب کا استعمال کرتے ہوئے کوویڈ19 مریضوں کا علاج کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔

 

 سیہا میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انور سلام نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے اور کوویڈ19 کے خلاف قوم کے ردعمل میں سب سے آگے کی حیثیت سے ، ہم اپنی کمیونٹی کے لیے اہم خدمات اور علاج کے طریقے لانے کے لیے بااختیار ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پ محکمہ صحت، ابو ظہبی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے سوتروویماب کے ہنگامی استعمال کو اپنانے میں جلدی کی تھی اور اس کا استعمال کامیاب ثابت ہوا ہے۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ کوویڈ19 مریضوں کی بڑی تعداد نے سوتروویماب سے علاج کیا جس کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔

 

مریضوں کا تجربہ

 

سعید العامری ایک 36 سالہ اماراتی شخص ہے جو کوویڈ19 کا شکار ہوا اور پھر گھر میں قرنطینہ کیا۔ اسے تیز بخار ، سر درد اور جسم میں درد تھا جس کے بعد اسے فوری طور پر شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا اور سوتروویماب تجویز کیا گیا۔ سعید کا بخار جلد ہی کم ہونے لگا اور اس کی مجموعی حالت میں نمایاں بہتری دکھائی دینے لگی جس کی وجہ سے وہ چار ہانچ دن میں اسپتال سے فارغ ہو گیا۔ تاہم ، ان کے بہتر ہونے کے فورا بعد ، سعید کی بیوی اور والدہ کی صحت خراب ہونا شروع ہوئی جس کے بعد دونوں کو فوری طور پر شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا اور ان کا علاج بھی سوتروویماب سے کیا گیا۔ سعید کی طرح وہ بھی صحت یاب ہو گئے اور انہیں چار دن کے اندر فارغ کر دیا گیا۔

 

 اپنے تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے ، سعید العامری نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف قابل ذکر کام کیا ہے۔ میں شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کی پوری ٹیم کا ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری زندگی بچائی۔ 

 

ایک اور مریض علاوی صالح علی المنصوری نے بھی شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں اپنے تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوتروویماب نے وائرس سے میری صحت یابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ دوا لینے کے کچھ ہی دیر بعد میری حالت میں بہتری آئی اور میں مکمل طور پر صحت مند ہو گیا۔ میڈیکل ٹیم نے ان کی صحت کی زبردست دیکھ بھال کی یے۔ 

 

مے صدیق منصور ، جو حال ہی میں کوویڈ19 کے مریض تھے، نے کہا ہے کہ میں قوم کے رہنماؤں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جو محنت کر رہے ہیں اس کے بےشمار ثمرات حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سوتروویماب حاصل کرنے کے فورا بعد ٹھیک ہو گئے اور معمول کی زندگی میں واپس آ گئے۔

 

یاد رہے کہ سوتروویماب کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام نے کوویڈ19 کے علاج کے لیے ایمرجنسی یوز اتھارٹی کے تحت منظوری دی ہے۔ سوتروویماب 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت ہسپتال میں داخل ہونے والے کیسز کی تعداد کو کم کرنے میں معاون ہے اور کوویڈ19 سے اموات کی تعداد کو 85 فیصد تک کم کرتا ہے۔


یہ مضمون شئیر کریں: