متحدہ عرب امارات میں سال بھر کے دوران اتوار کو سب سے کم کوویڈ19 کیسز رپورٹ

متحدہ عرب امارات میں سال بھر کے دوران اتوار کو سب سے کم کوویڈ19 کیسز رپورٹ

 متحدہ عرب امارات کے روزانہ کے کوویڈ19 کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ اتوار 12 ستمبر کو متحدہ عرب امارات نے ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے جس کے مطابق ملک میں اتوار کو 620 کیسز ریکارڈ کئے گئے جو کہ ایک سال کے دوران روزانہ کے کوویڈ19 کیسز میں سب سے کم تعداد ہے۔

 

 آخری بار 620 سے کم تعداد کے کیس 7 ستمبر 2020 کو سامنے آئے تھے جب 470 انفیکشن کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

 

 امارات میں اتوار کو کوئی بھی موت ریکارڈ نہیں کی گئی ہےجبکہ ایسا کئی ہفتوں میں دوسری بار ہوا ہے۔ تقریبا دس ماہ بعد 2 ستمبر کو کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔

 

 متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے کم ہے جو کہ 0.2 فیصد ہے۔ یہ عالمی اوسط سے صرف 2 فیصد زیادہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کی بڑے پیمانے پر ویکسینیشن اور بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی حکمت عملی واضح طور پر کام کر رہی ہے کیونکہ یکم اگست سے کیس مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ 

 

کورونا کیسز 24 اگست کو آٹھ ماہ میں پہلی بار ایک ہزار سے نیچے آ گئے تھے۔

 

 در حقیقت ، اگست میں اس سال جنوری کے مقابلے میں روزانہ کوویڈ19 کیسز میں 62 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے برعکس ، جنوری میں ایک بار کیسز تقریبا 4 ہزار تک پہنچ گئے تھے۔ 

 

متحدہ عرب امارات نے دنیا کی سب سے مضبوط کوویڈ ویکسینیشن مہم پر عمل درآمد کیا ہے جس کے بعد 97 فیصد رہائشی مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور خوراک کی تقسیم کی شرح بھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے جو کہ 100 لوگوں پر 190.86 ہے۔

 


یہ مضمون شئیر کریں: