'ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز' کا بچوں میں کوویڈ19 کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام 

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز' کا بچوں میں کوویڈ19 کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام

میڈیسنز سنز فرنٹیئرز (ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز) نے حال ہی میں شارجہ میں والدین اور ان کے بچوں کے لیے ایک معلوماتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے جس میں کوویڈ19 سے بہترین طریقے سے نمٹنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

 

 ہاؤس آف وزڈم (جہاں ورکشاپ کا انعقاد ہوا ہے) میں چلڈرن ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ ریم ایم الکابی نے کہا ہے کہ 'ہاؤس آف وزڈم' کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے میڈیسنز سنز فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے ساتھ مل کر والدین اور ان کے بچوں کے لیے ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے اور ہم مزید غیر معمولی سیکھنے کے تجربات سامنے لانے کے منتظر ہیں۔

 

 دنیا بھر میں ، ایم ایس ایف مختلف ممالک میں ورکشاپوں ، پروگراموں اور اشاعتوں کے ذریعے بچوں میں کوویڈ19 سے متعلق شعور پیدا کر رہی ہے اور ان کے ذہنوں میں ابھرنے والے سوالوں کے جواب دے رہی ہے۔ 

 

اسی مقصد کے تحت ایم ایس ایف نے ایک کتاب شائع کی ہے جس کا عنوان ہے "آپ کوویڈ19 کے بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟" جسے درج ذیل لنک کے ذریعے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ https://msf-seasia.org/Childrens-Activity-Book.


یہ مضمون شئیر کریں: