متحدہ عرب امارات کی فلپائن کو ایک لاکھ کوویڈ19 ویکسین خوراکوں کی  فراہمی

متحدہ عرب امارات کی فلپائن کو ایک لاکھ کوویڈ19 ویکسین خوراکوں کی  فراہمی

متحدہ عرب امارات نے آج ایک طبی امداد پر مشتمل طیارہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا روانہ کیا ہے جس میں ایک لاکھ کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں شامل ہیں۔ یہ امداد متحدہ عرب امارات کی کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر بھیجی گئی ہے۔

 

 منیلا میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے چارج آف ڈیفیر خالد الحجری نے کہا ہے کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی قیادت کی فلپائن میں حکام کی جانب سے کوویڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلپائن متحدہ عرب امارات سے طبی امداد حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا اور متحدہ عرب امارات نے اپریل 2020 میں 7.3 میٹرک ٹن طبی سامان بھیجا تھا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات اور فلپائن کے درمیان موجود گہرے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ 

 

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے متحدہ عرب امارات نے 136 سے زائد ممالک کو 2،250 میٹرک ٹن سے زائد امداد فراہم کی ہے۔


اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: