ام القوین میں کوویڈ-19 پروٹوکولز اپڈیٹ کر دیئے گئے

ام القوین میں کوویڈ-19 پروٹوکولز اپڈیٹ کر دیئے گئے

ام القوین ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے امارت کے مختلف مقامات کے لئے احتیاطی تدابیر اور آپریٹنگ صلاحیت کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے مطابق ہوٹل سو فیصد صلاحیت پر کام کر سکتے ہیں جبکہ شاپنگ مالز ، ریستوراں ، کیفے اور تفریحی مقامات 80 فیصد صلاحیت پر کام کریں گے۔ 

 

پبلک ٹرانسپورٹ کی مختلف اقسام 75 فیصد کی گنجائش پر کام کر سکتی ہیں۔ شادی ہال اور تقریبات کے ہال 60 فیصد تک کام کر سکتے ہیں بشرطیکہ شادی ہالوں میں کل تعداد 300 افراد سے زیادہ نہ ہو۔ 

 

کمیٹی نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، دو میٹر کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک پہنیں۔ کوویڈ19 پروٹوکول کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ مہم تیز کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ام القوین کی کورونا وباء سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ 

 

تمام تقریبات ، نمائشیں ، سرگرمیاں اور تقریبات میں شرکت ، بشمول کھیل ، ثقافتی ، سماجی اور فنکارانہ تقریبات ، ان لوگوں تک محدود ہیں جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے۔


گلف نیوز (Gulf News)




یہ مضمون شئیر کریں: