ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی کا پیر 19 جولائی سے نیشنل اسٹیریلائیزیشن پروگرام کا آغاز

امارت ابوظہبی کا پیر 19 جولائی سے نیشنل اسٹیریلائیزیشن پروگرام کا آغاز

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے صحت عامہ کے تحفظ اور کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے تحت پیر 19 جولائی سے نیشنل اسٹیریلائیزیشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیریلائیزیشن روزانہ آدھی رات سے صبح 5 بجے کے درمیان ہوگی۔

 

ان گھنٹوں کے دوران ٹریفک اور عوام کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ عوام کو ہر صورت گھر میں رہنا ہوگا جب تک کہ باہر جانا نہایت ضروری نہ ہو جیسے خوراک اور ادویات جیسی ضروری اشیاء کی ضرورت کے سلسلے میں جانا پڑے۔

 

ابوظہبی امارت میں گھر سے نکلنے کے اجازت نامے کے لئے درخواست دینے کے لئے اس لنک پر جائیں؛

www.adpolice.gov.ae

 

اماراتی نیوز ایجنسی (WAM)



یہ مضمون شئیر کریں: