دبئی میں کوویڈ19 حفقظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر چار کاروبار بند

دبئی امارت میں کوویڈ-19 قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایک ہی دن میں چار کاروبار بند کر دئے گئے۔

کوویڈ-19 حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر اتوار کے روز دبئی میں چار کاروبار بند کر دیئے گئے تھے۔ قوانین کی خلاف ورزی کے بعد ایک جم، ایک شیشا کیفے، ایک مساج پارلر اور ایک حجام کی دکان کو کام بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ دبئی میونسپلٹی نے اس روز 2214 کاروباری اداروں کا دورہ کیا اور ان میں سے 23 کو وارننگ جاری کی اور دو دیگر کو فائن کیا۔ زیادہ بھیڑ کی وجہ سے جم بند کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر اداروں کو ان کے احاطے کو سینیٹائز نہ کرنے یا ملازمین کے ماسک پہننے کو یقینی بنانے میں ناکامی پر بند کر دیا گیا تھا۔

 

2021 کے پہلے چھ ماہ میں کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ناکامی پر دبئی میں 43 تجارتی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔ مزید 1678 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا اور 282 دکانوں کو وارننگ موصول ہوئی تھی۔ دبئی میونسپلٹی نے کہا کہ اس نے 2021 کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی اداروں کے درمیان کوویڈ-19 رہنما ہدایات کی 97.7 فیصد تعمیل ریکارڈ کی۔

 

دی نیشنل


یہ مضمون شئیر کریں: