دبئی محکمہ صحت نے حاملہ خواتین کیلئے کوویڈ-19 کے خلاف ویکسینیشن مہم شروع کر دی

ابوظہبی ، یواےای ، دبئی ، کوویڈ ، کوویڈ19، کورونا ، وقایہ ، متحدہ ، عرب ، امارات ، صحت ، ویکسین ، ویکسینیٹڈ ، فائزر ، حمل ، حاملہ ، تحفظ ، ہدایات

 

دبئی محکمہ صحت (ڈی ایچ اے) نے اعلان کیا کہ اس نے حاملہ خواتین کو کوویڈ-19 کے خلاف ویکسین لگانا شروع کر دی ہے۔ دبئی بھر میں ڈی ایچ اے کے تمام ویکسینیشن مراکز نے باضابطہ طور پر حاملہ خواتین کو ویکسین فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ ویکسینیشن حاصل کرنے کے لئے ڈی ایچ اے کی سمارٹ ایپلی کیشن یا ڈی ایچ اے واٹس ایپ 800342 کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کروانا ضروری ہے۔

 

لطیفہ اسپتال برائے خواتین و بچوں کی سی ای او ڈاکٹر مونا طہلق نے کہا کہ حاملہ خواتین کو ویکسین لگانے سے وہ انفیکشن کے خطرات سے محفوظ رہیں گی اور کمیونٹی میں تحفظ کی مجموعی سطح میں اضافہ ہوگا۔

 

ڈی ایچ اے نے امارت میں رہنے والی حاملہ خواتین کو ویکسین دینے کے لئے ضروری فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کی مطلوبہ خوراک محفوظ کر لی ہے۔ ڈاکٹر طہلق نے زور دے کر کہا کہ ویکسین لینے سے پہلے حاملہ خواتین کو کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے جو ان کے حمل کی نگرانی کر رہا ہے۔ ویکسینیشن دو خوراکوں میں دی جائے گی، اور حمل کے پہلے 13 ہفتوں کے بعد ویکسین لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: