راس الخیمہ میں کوویڈ-19 روک تھام کے سلسلے میں نئی احتیاطی تدابیر کی فہرست جاری کر دی گئی

راس الخیمہ میں کوویڈ-19 روک تھام کے سلسلے میں نئی احتیاطی تدابیر کی فہرست جاری کر دی گئی

 راس الخیمہ کے حکام نے امارت میں کوویڈ حفاظتی قواعد میں مزید قواعد کا اضافہ کیا ہے۔

 

نئے قوائد کے مطابق خریداری مراکز 60 فیصد صلاحیت پر کام کریں گے؛ عوامی ساحل اور پارک 70 فیصد صلاحیت پر کام کریں گے؛ پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد صلاحیت پر کام کرے گی؛ سینما گھر، تفریحی سرگرمیاں اور ہال میں تقریبات 50 فیصد صلاحیت پر منعقد کی جائیں گی؛ فٹنس مراکز، سوئمنگ پول اور عوامی ساحل 50 فیصد صلاحیت پر کام کریں گے؛ شادیوں اور خاندانی اجتماعات میں 10 سے زیادہ افراد شرکت نہیں کریں گے؛ جنازوں میں 20 سے زیادہ افراد شرکت نہیں کریں گے؛ ریستوران اور کیفے میزوں کے درمیان 2 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور ایک ہی خاندان کے افراد کے علاوہ فی میز 4 سے زیادہ افراد کی اجازت نہیں ہوگی؛ ہر وقت 2 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا؛ تمام عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں گے؛ تمام تقریبات، نمائشوں اور سرگرمیوں کی حاضری صرف ان لوگوں تک محدود رہے گی جنہوں نے ویکسین حاصل کی ہے یا ویکسین کے طبی آزمائشوں میں حصہ لیا ہے؛ تقریبات کے حاضرین ایونٹ کی تاریخ سے 48 گھنٹے قبل کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ بھی پیش کریں گے، یا الھوسن ایپ پر 'ای' یا اسٹار سائن پیش کریں گے۔

 

خلیج ٹائمز


یہ مضمون شئیر کریں: