ابوظہبی نے کوویڈ-19 کے ممکنہ کیسز کی شناخت کے لئے ایڈوانس سکینرز کے پائلٹ ٹیسٹ کی منظوری دے دی

ابوظہبی نے کوویڈ-19 کے ممکنہ کیسز کی شناخت کے لئے ایڈوانس سکینرز کے پائلٹ ٹیسٹ کی منظوری دے دی

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز کمیٹی نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت عامہ اور تحفظ کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں امارت کے آس پاس بعض مقامات پر ممکنہ کوویڈ-19 کیسز کی نشاندہی کے لئے نئے سکینرز کے پائلٹ ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سکینرز دور سے جانچ کر کے (ریکارڈنگ کے بغیر) فوری نتائج فراہم کرتے ہیں, اور بڑے پیمانے پر اسکریننگ کے لئے مفید ہیں, جیسے کہ یہ عوامی داخلی راستوں کے لئے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

 

اسکینرز کو امارت تک رسائی کے مقامات، یاس جزیرے پر بعض عوامی علاقوں کے داخلی دروازوں پر اور پائلٹ مدت کے دوران مصفاہ خطے میں منتخب داخلے اور روانگی کے مقامات پر استعمال کیا جائے گا۔ اگر اسکینر یہ تعین کرتا ہے کہ مسافر کوویڈ انفیکشن سے پاک ہے تو اسے داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اگر کسی شخص کی شناخت اسکینر سے ممکنہ طور پر کوویڈ انفیکٹڈ کے طور پر کی جاتی ہے تو انہیں 24 گھنٹوں کے اندر مفت پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)



یہ مضمون شئیر کریں: