متحدہ عرب امارات نے کوویڈ19 کی وجہ سے سری لنکا میں پھنسی آسٹریلوی فیملی کو دوبارہ جوڑ دیا

سری لنکا میں پھنسی آسٹریلوی فیملی، کوویڈ19 لاک ڈاؤن پچھڑے جڑ گئے، پھنسی آسٹریلوی فیملی کی وطن واپسی

انسانی یکجہتی کی اپنی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے ، متحدہ عرب امارات نے ایک آسٹریلیائی خاندان کو دوبارہ اپنے اس والد سے جوڑنے میں مدد کی ہے جو کہ دبئی میں پچھلے 15 سال سے مقیم یے۔ یہ فیملی 30 دنوں سے زیادہ عرصے سے کوویڈ19 کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث سری لنکا میں پھنس گئی تھی۔

 

 سری لنکا میں چھٹی کے دن ، لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد یہ خاندان متحدہ عرب امارات واپس نہیں آ سکا تھا۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا اور سری لنکا میں حکام کے ساتھ ہم آہنگی کرکے اہل خانہ کو وطن واپسی کی سہولت فراہم کی۔ 

 

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک میڈیکل ٹیم نے ٹیسٹنگ اور دیگر طریقہ کار پر عمل درآمد کیا۔ اس فیملی میں ایک 40 سالہ والدہ اور اس کے تین بچے ہیں جن کی عمریں 11 ، 10 اور 7 سال ہیں۔

 

 امارات نیوز ایجنسی (وام) سے بات کرتے ہوئے والدہ نے اپنے شوہر کے ساتھ دوبارہ ملنے پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری فیملی کو دوبارہ جوڑنے میں مدد کی۔ بچے بھی متحدہ عرب امارات میں واپسی پر بہت خوش ہوئے کیونکہ اب وہ دبئی میں اپنے گھر واپس آ گئے ہیں اور اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل سکتے ہیں۔


یہ مضمون شئیر کریں: