میڈلیب مشرق وسطی کوویڈ19 کی وجہ سے خون کا عطیہ کرنے کے چیلنجوں پر بات کرے گا

کوویڈ-19 کے تناظر میں خون کے عطیات کے سلسلے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کانفرنس

جون 2021 کو منعقد کی جانے والی میڈ لیب مڈل ایسٹ کی بلڈ ٹرانسفیوژن میڈیسن کانفرنس میں متعدد سیشنز کے دوران کوویڈ-19 کے نتیجے میں خون کے عطیات کے شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں گفتگو ہو گی۔

 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر ہر سال تقریبا 118 ملین خون کے عطیات دیئے جاتے ہیں لیکن تحقیق کے مطابق کوویڈ-19 نے 2020 کے دوران خون کے عطیات پر منفی اثر ڈالا ہے۔

 

انفارما مارکیٹس کے کانفرنس ڈائریکٹر ریجوئے پیناکیراڈا نے کہا کہ اس سال کی بلڈ ٹرانسفیوژن کانفرنس میں دنیا بھر میں خون کے عطیات پر کوویڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے کے متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس سیشن کی قیادت لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر، ایمسٹرڈیم کے شعبہ ایمیونوہیماٹولوجی ڈائیگناسٹک سروسز، سینٹر فار کلینیکل ٹرانسفیوژن ریسرچ، سیکوئن ریسرچ اور ڈیپارٹمنٹ آف ایمیونوہیماٹولوجی اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبہ کے پروفیسر مسجا ڈی ہاس کر رہے ہیں۔

 

عرب ہیلتھ کے ساتھ ساتھ میڈلیب مڈل ایسٹ 21 سے 24 جون 2021 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا اور اس تقریب میں خطہ بھر سے متعدد اہم لیبارٹری اور ٹریڈ پروفیشنلز شرکت کریں گے۔



یہ مضمون شئیر کریں: