ڈی او ایچ 'عرب ہیلتھ ٢٠٢١' کے دوران کوویڈ-19 پر ابوظہبی کے کامیاب ردعمل کی نمائش کرے گا

عرب ہیلتھ 2021، شعبہ صحت، ابو ظہبی عرب ہیلتھ 2021، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پروگرام

محکمہ صحت، ابوظہبی (ڈی او ایچ) 21 سے 24 جون 2021 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 300 سے زائد بین الاقوامی اور علاقائی مقررین اور 5200+ ساتھیوں کے مابین شریک ہوگا۔


مڈی او ایچ کوویڈ-19 وباء کے جواب میں تیار کردہ جدید ترین اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کرے گا جبکہ ڈی او ایچ کے اہم مقررین اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے، صحت کی دیکھ بھال کے رجحانات کے متعلق گفتگو کریں گے اور متعدد امور پر ویبینارز کی میزبانی کریں گے۔


تڈی او ایچ امارت ابوظہبی اپنے جدید ڈیجیٹل آپریٹیڈ صحتی اقدامات سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید تبدیل کرنے اور بہتر بنانے کی اپنی جاری کوششوں کی نمائش بھی کرے گا۔ جس میں 'نیکسٹ جینیریشن نرسز'، 'شیفا پروگرام'، 'ابوظہبی ہیلتھ کیئر کوالٹی انڈیکس' اور مزید کچھ منصوبے اور پلیٹ فارم شامل ہیں۔


حان منصوبوں کو ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (ایس ای ایچ اے)، ابوظہبی گلوبل مارکیٹ، ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس، سال۔اےآئی، خلیفہ یونیورسٹی اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے کامیابی سے بہتر بنایا اور ڈیزائن کیا گیا ہے۔


دیہ تقریب 'لوکنگ آہیڈ، ایمبریسنگ انوویشن' (آگے دیکھنا، جدت طرازی اپنانا) کے موضوع کے گرد منعقد کی گئی ہے۔ ڈی او ایچ اور اے ڈی پی ایچ سی کے اہم مقررین صحت کی دیکھ بھال میں اہم جدید موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔ جن میں ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر (اے ڈی پی ایچ سی) میں متعدی بیماریوں کے محکمے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فریدہ الحوسانی اور متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ سیکٹر کی سرکاری ترجمان اور مزید شخصیات شامل ہیں۔


ہڈی او ایچ میں حکمت عملی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حمد علی الحشمی نے کہا کہ "ابوظہبی نے اس وباء کے خلاف جنگ کے دوران دنیا کے لئے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے نے وباء کے آغاز سے ہی جدت پسندی کو ترجیح دی۔ اس کے نتیجے میں محکمہ صحت ابوظہبی اور اس کے شراکت داروں نے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ابوظہبی کی لیڈنگ پوزیشن کو کامیابی سے مضبوط کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ڈی او ایچ کو اس عالمی تقریب کا حصہ بننے اور ابوظہبی کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا سامنا ہے، خاص طور پر جبکہ ہیلتھ کیئر کمیونٹی ایک نازک وقت سے گزر رہی ہے۔ 'عرب ہیلتھ ٢٠٢١' ہمارے لئے صحت اور ٹیکنالوجی کے اپنے موجودہ منصوبوں کی نمائش کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایسی مشترکہ تبادلہ خیالی ابوظہبی کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مزید آگے بڑھائے گی۔


عاماراتی نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم)


یہ مضمون شئیر کریں: