متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت کا کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کی لاگت انشورنس کمپنی کی طرف سے اٹھائے جانے کے منصوبے پر غور

متحدہ عرب امارات کا کوویڈ19 ٹیسٹ کے اخراجات کو انشورینس کی مد میں مکمل کرنے پر غور

متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کی لاگت کو ہیلتھ انشورنس کے ذریعے کور کرنے کی تجویز پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

 

وزیر صحت و روک تھام عبدالرحمن الاویس کو کہا گیا کہ وہ ان افراد پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد کریں جن کی، کام اور سفر کے مقصد سے، باقاعدگی سے اسکریننگ ہوتی ہے۔

 

وفاقی قومی کونسل کے رکن حماد الرحومی نے منگل کو مشاورتی ادارے کے تازہ ترین اجلاس کے دوران یہ مسئلہ پیش کیا۔ مسٹر الراہومی نے کہا کہ عوام پہلے ہی کوویڈ-19 کی وجہ سے مالی بوجھ کا شکار ہیں۔ اس وباء کی وجہ سے بہت سے لوگوں اور کاروباری اداروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے اوپر ان پر باقاعدگی سے ٹیسٹ کروانے کے اخراجات کا بوجھ بھی ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک ایسے خاندان کی مثال دی جنہیں ایک فرد کے مثبت ٹیسٹ کے بعد ایک ماہ میں کوویڈ-19 ٹیسٹ کے لئے 3,000 درہم ادا کرنے پڑے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کاروباری شخص کے پاس کام کی جگہ پر مثبت کیس آجائے تو اسے کچھ وقت کے لئے کاروبار بند کرنا پڑتا اور اپنے تمام ملازمین کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کروانا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں کوویڈ ٹیسٹنگ کے لئے انشورنس کوریج کی اشد ضرورت ہے۔

 

 مسٹر الراہومی نے کہا کہ لوگ اپنی جیبوں سے ٹیسٹنگ کے خرچے کی ادائیگی کرتے رہے ہیں۔ حکومت نے ضرورت پڑنے پر عوام کے لئے علاج اور مفت ٹیسٹ حاصل کرنے کے لئے "فیاضانہ اور اربوں درہم سے زیادہ" ادا کیے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضوابط کی ضرورت ہے کہ کوویڈ ٹیسٹنگ اخراجات ہیلتھ انشورنس کے تحت پورے ہو جائیں ۔

 

مسٹر الاویس نے کہا کہ پورے امارات میں مفت ٹیسٹنگ دستیاب ہے۔ ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سیہا) اپنے قومی اسکریننگ مراکز میں کوویڈ علامات ظاہر کرنے والوں، اماراتیوں، 50 سال سے زائد عمر کے رہائشیوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور معذور افراد کو مفت ٹیسٹ پیش کرتی ہے۔

 

مسٹر الاویس نے مزید کہا کہ حکومت کوویڈ-19 کے تمام مریضوں کے لئے مفت علاج فراہم کرتی رہی ہے۔ جب سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی قلت ہوتی ہے تو ہم مریض کو نجی اسپتال منتقل کر دیتے ہیں اور حکومت اس کا تمام خرچہ اٹھاتی ہے۔

 

مسٹر الراہومی کی انشورنس کوریج تجویز کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک نیا وفاقی ہیلتھ انشورنس قانون ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اس نئی تجویز کو مدنظر رکھنے کا وعدہ کیا۔

 

دی نیشنل (The National)



یہ مضمون شئیر کریں: