سیحا کا کوویڈ-19 پرائم اسیسمینٹ سینٹرز کے لئے آپریٹنگ اوقات میں توسیع کا اعلان

سیحا کا کوویڈ-19 پرائم اسسمنٹ سینٹرز کے لئے آپریٹنگ کے اوقات میں توسیع کا اعلان

ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی سیحا (ایس ای ایچ اے) نے کوویڈ-19 پرائم اسیسمینٹ سینٹرز کے لئے آپریٹنگ کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا۔

 

یہ مراکز ابوظہبی کے مینا زید اور مفراق اسپتال اور العین کے العین کنونشن سینٹر میں موجود ہیں جو روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

 

کوویڈ-19 پرائم اسیسمینٹ سینٹرز (منیٰ زید، ابو ظہبی اور پرپل زون، العین کنونشن سنٹر) اسکریننگ، تشخیص اور فالو اپ کی خدمات فراہم کرتے ہیں، جبکہ کوویڈ-19 مثبت مریضوں کے لئے تمام خدمات ابوظہبی کے مفراق اسپتال میں آؤٹ پیشنٹ کلینک اور العین کنونشن سینٹر میں ریڈ زون میں دستیاب ہیں۔

 

مثبت ٹیسٹ کے نتیجے والے مریضوں کے لئے وقف کیا جانے والا پہلا مرکز 'کوویڈ-19 پرائم اسیسمینٹ سینٹر' جون 2020 میں کھلنے کے بعد سے وائرس سے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

کوویڈ-19 وباء کے آغاز سے 'سیحا' کوویڈ کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے، متحدہ عرب امارات میں کوویڈ-19 ڈرائیو تھرو سروسز مراکز کے قیام، فیلڈ اسپتالوں اور کمیونٹی کے تمام طبقات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کردہ متعدد اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ ان اقدامات میں ورچوئل آؤٹ پیشنٹ کلینک اور ادویات کی فراہمی کی خدمات شامل ہیں۔ یہ مراکز 'سیحا' ہیلتھ کیئر فیسیلیٹی، ایمبولیٹری ہیلتھ کیئر سروسز کے زیر انتظام تھے جو اس سے قبل رات 8 بجے تک کام کرتے تھے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی، ڈبلیو اے ایم



یہ مضمون شئیر کریں: