متحدہ عرب امارات، کوویڈ-19: کن رہائشیوں کو فوری طور پر ویکسین لینا ضروری ہے؟

ازمی کوویڈ19 ویکسن، موٹاپا والے افراد کوویڈ19 ویکسن، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کوویڈ19 ویکسن

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام (ایم او ایچ اے پی) نے موٹاپے اور دائمی بیماریوں کے خطرات اور کوویڈ-19 کے ساتھ ان کے تعلق پر روشنی ڈالی ہے۔

 

ایک مہم میں وزارت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ موٹاپے اور دائمی بیماریوں والے رہائشیوں کو کوویڈ کے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہئے، صحت مند اور متوازن غذا برقرار رکھنی چاہئے اور ڈاکٹروں کے ذریعہ طے کردہ علاج کے منصوبوں پر قائم رہنا چاہئے۔

 

عالمی رپورٹوں اور مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ موٹاپے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد (بشمول قلبی بیماریاں، سانس کی دائمی بیماریاں، ذیابیطس اور کینسر) کو وائرس میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ وہ وائرس سے پیدا کردہ پیچیدگیوں کے بھی زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اس لئے رہائشیوں کے ان گروپوں کو جلد از جلد کوویڈ-19 ویکسین وصول کر لینی چاہیے۔

 

ہیلتھ سینٹرز اینڈ کلینک سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر-سیکرٹری ڈاکٹر حسین عبدالرحمٰن الرینڈ نے کہا کہ وباء کے ابتدائی دنوں سے وزارت نے موٹاپے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد پر خصوصی توجہ دی ہے اور انہیں لیب اور ہوم ٹیسٹنگ میں باقی افراد پر ترجیح دی گئی ہے تاکہ صحت کے مراکز میں دوسروں کے ساتھ ان کا رابطہ محدود ہو۔ یہ مریض کوویڈ-19 ویکسین حاصل کرنے کے ترجیحی گروپوں میں شامل ہیں۔

 

ڈاکٹر حسین نے مزید بتایا کہ اگر متاثرہ شخص کی عمر 60 سال سے زیادہ ہو تو کوویڈ-19 بیماری کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دمہ اور پھیپھڑوں کی بیماری، قلبی مسائل، بے قابو ذیابیطس، شدید موٹاپا، ایچ آئی وی جیسی بیماریوں یا کینسر کا علاج کروانے والے افراد کو وائرس سے خود کو بچانے کے لئے زیادہ محتاط رہنا چاہئے۔

 

ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ پروموشن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فدیلہ محمد شریف نے نشاندہی کی کہ کوویڈ-19 وباء کے دوران زیادہ وزن والے افراد کی صحت کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موٹاپا انفیکشن کی صورت میں اسپتال میں داخل ہونے کے خطرات کو تین گناہ بڑھا دیتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹاپا کمزور قوت مدافعت سے وابستہ ہے اور پھیپھڑوں کی صلاحیت کو کم کرتا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔

 

خلیج ٹائمز (Khaleej Times)



یہ مضمون شئیر کریں: