ڈبلیو ایچ او نے ہنگامی استعمال کے لئے سایٔنوویک کوویڈ-19 ویکسین کی منظوری دے دی ہے

سینوواک کورونا ویکسین، سینوواک کورونا ویکسین ہنگامی استعمال کی اجازت، سینوواک کورونا ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آج ہنگامی استعمال کے لئے سایٔنوویک-کوروناویک کوویڈ-19 ویکسین کی منظوری دی ہے جس سے تمام ممالک، فنڈرز، خریدار ایجنسیوں اور کمیونٹیز کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ ویکسین حفاظتی قوت، افادیت اور مینوفیکچرنگ کے لحاظ سے بین الاقوامی معیارات پر پوری اترتی ہے۔

 

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ فیصلہ اس کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس آن ایمونائزیشن (سیج) کے ویکسین کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد لیا گیا ہے۔

 

ڈبلیو ایچ او نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے استعمال کے لئے ویکسین کی منظوری دے دی ہے، جو کہ دو ویکسین شاٹس کی صورت میں لگائی جائے گی۔ ان شاٹس کے درمیان دو سے چار ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔

 

ڈبلیو ایچ او نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس ویکسین کی افادیت کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویکسین لگوانے والوں میں سے 51 فیصد علامتی بیماری سے محفوظ رہے جبکہ کوویڈ-19 سے متاثرہ 100 فیصد افراد کوویڈ-19 کی شدت اور اسپتال میں داخل ہونے سے محفوظ رہے۔

 

سایٔنوویک-کوروناویک ایک غیر فعال (ان ایکٹو) ویکسین ہے۔ اس کی آسان ذخیرہ اندوزی اسے کم وسائل والی جگہوں کے لئے نہایت موزوں بناتی ہے۔ یہ ویکسین بیجنگ میں قائم دوا ساز کمپنی سایٔنوویک نے تیار کی ہے۔

 

اماراتی نیوز ایجنسی، ڈبلیو اے ایم


یہ مضمون شئیر کریں: