کوویڈ19: متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا اماراتیوں کو بیرون ملک سفر کے دوران تین مراحل پر عمل کرنے کا مشورہ

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) کی اماراتی مسافروں کے لئے کوویڈ-19 سے متعلق ہدایات۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے اماراتی مسافروں کے لئے کوویڈ-19 سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں جو موسم گرما کی چھٹیوں کے لئے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

١۔ سفر سے پہلے

بیرون ملک سفر سے قبل ایم و ایف اے آئی سی نے کہا کہ مسافروں کو کوویڈ-19 احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

 

وزارت خارجہ نے کہا کہ مسافروں کو اپنی منزل کے ملک میں جاری کردہ کوویڈ-19 سے متعلق صحت کے تمام ضوابط اور رہنما ہدایات سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی اور وزارت کی جانب سے پیش کردہ "توجودی سروس" کے لئے رجسٹر کرنا ہوگا۔

 

مسافروں کو ایئر لائن کے ضوابط کے ساتھ ساتھ اپنی منزل پر داخلے کے قواعد و ضوابط کی بھی جانچ کرنی چاہئے اور روانگی سے قبل کوئی مطلوبہ فارم یا کاغذی کارروائی مکمل کرنی چاہئے۔

 

بیرون ملک سفر کرنے والے تمام شہریوں کو سرکاری طور پر تسلیم شدہ ٹیسٹنگ سینٹر سے منفی کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کا تحریری سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔ صارفین کو روانگی سے 72 گھنٹے یا اس سے کم مدت پہلے لئے گئے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ رکھنی چاہیے۔

 

کوئی شخص اگر زیادہ درجہ حرارت کا شکار ہو یا سانس کی بیماریوں کی علامات ظاہر کرے، اسے ہوائی اڈے پر صحت کے مرکز کے ذریعہ علیحدہ کر کے اسکے مرض کی تشخیص کی جائے گی۔ اگر مسافر پر کورونا وائرس کا شبہ ہے تو پھر اسے امارت میں صحت حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

 

٢۔ بیرون ملک سے متعلق ہدایات

چھٹیوں پر غیر ممالک کا دورہ کرتے وقت متحدہ عرب امارات کے مسافروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی صحت پر نظر رکھیں تاکہ کوویڈ19 کی علامات پہچان سکیں۔ اگر اس طرح کی علامات پیدا ہوتی ہیں، جیسے کھانسی، چھینکنا، سانس لینے میں دشواری، ذائقہ میں کمی، تو مسافروں کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اگر کسی اماراتی سیاح کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آجائے تو انہیں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد قریبی ہنگامی مرکز پر جانا پڑے گا اور اپنے ملکی متحدہ عرب امارات کے مشن سے رابطہ کرنا ہوگا۔

٣۔ متحدہ عرب امارات میں آمد کے قواعد

واپس آنے والے مسافروں کے لئے ضوابط ابتدائی پرواز کرتے وقت کے ضوابط کی طرح ہیں، اور ان میں چہرے کے ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور کوویڈ-19 سے متعلق کسی قسم کی علامات کا ظاہر نہ ہونا شامل ہے۔ اگر کسی مسافر میں کسی قسم کی بھی علامت ظاہر ہوتی ہے تو ہوائی اڈے پر صحت حکام انہیں علیحدہ کر کے ان کا جائزہ لیں گے۔

 

مزید قوانین اس بات پر منحصر ہیں کہ مسافر درمیانے یا زیادہ خطرے والے ممالک سے آئے ہیں۔

 

دبئی میں لینڈنگ

اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں تو آپ روانگی سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں، چاہے آپ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔ تاہم دبئی پہنچنے پر آپ کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

 

ابوظہبی میں لینڈنگ

مسافروں کو پرواز سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ، تھرمل اسکریننگ اور ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک اور کوویڈ-19 پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے۔

 

گلف نیوز



یہ مضمون شئیر کریں: