متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 ویکسن سب کے لئے، ایشین افریقی تنظیم برائے انسانی حقوق کی تعریف

ایشین افریقی تنظیم برائے انسانی حقوق نے بڑے پیمانے پر فری کوویڈ19 ویکسینیشن مہم چلانے پر متحدہ عرب امارات اور اس کے حکمرانوں کی تعریف کی ہے۔

ایشین افریقی تنظیم برائے انسانی حقوق کے چیئرمین محمد الجبری نے متحدہ عرب امارات اور اس کے حکمرانوں کی تعریف کی ہے کہ انہوں نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے بڑے پیمانے پر فری کوویڈ19 ویکسینیشن مہم چلائی ہے۔ 

 

 ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں فراہم کی جانے والی کوویڈ19 ویکسن خوراکوں کی تعداد 12 ملین سے زائد ہو گئی ہے جو ایک عظیم کامیابی ہے۔ یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی کوویڈ19 سے بحالی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ 

 

محمد الجبری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے ویکسینیشن پروگرام کی تیز روی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ملکی قیادت کے وژن، شعبہ صحت اور تمام فرنٹ لائن ورکرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: