متحدہ عرب امارات انتہائی موثر نئے کوویڈ19 علاج "سوٹروویمیب" کی منظوری دینے والا پہلا ملک

نئے کوویڈ19 علاج "سوٹروویمیب" کی منظوری، سوٹروویمیب کے ہنگامی استعمال کی منظوری، متحدہ عرب امارات میں سوٹروویمیب منظوری

وزارت صحت و روک تھام نے کوویڈ19 کے لئے انتہائی موثر نئے علاج "سوٹروویمیب" کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے ہنگامی طور پر اینٹی باڈی علاج کے لئے اس کے استعمال کی اجازت دی جانے کے بعد متحدہ عرب امارات اس نئے موثر علاج کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

 

عالمی سطح پر معروف ہیلتھ کیئر کمپنی "جی ایس کے" نے یہ نیا علاج دریافت کیا ہے جبکہ یہ علاج 24 گھنٹے سے زیادہ کے لئے اسپتال میں داخل نہ ہونے اور اموات میں 85 فیصد تک کمی کا امکان پیش کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے مریض جن کو اسپتال میں داخلے یا موت کا خطرہ ہو، ان کے لئے اس طریقہ علاج کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے۔

 

 اب تک کے کلینیکل ٹرائلز میں سوٹروویمیب نے کوویڈ19 کے خلاف موثر کام کیا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر معروف ہیلتھ کیئر کمپنی اور متحدہ عرب امارات کی عالمی پوزیشن پر اعتماد کے ساتھ طویل عرصے سے قائم اسٹریٹجک شراکت داری کی بدولت "جی ایس کے" کمپنی کے علاج معالجے کے لائسنس اور اس طریقہ علاج کو استعمال میں لانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: