کوویڈ19 ویکسن: دس اکثر پوچھے جانے والے سوال اور ان کے جواب

دو ویکسن مکس کرنا، مختلف کوویڈ19 ویکسن، امارات کوویڈ19 ویکسن سوال جواب، ویکسن سوال جواب

کوویڈ19 ویکسن سے متعلق متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور شہریوں کے ذہن میں کچھ سوالات ہیں جو اکثر پوچھے جاتے ہیں۔ اسی تناظر میں دس سوالات اور ان کے جوابات مندرجہ ذیل میں دئیے گئے ہیں۔ 

 

 پہلا سوال: کیا مختلف ویکسین کی خوراکوں کو ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے؟ 

جواب: متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الہوسانی کے مطابق دو مختلف ویکسینوں کی مقدار کو آپس میں مکس کرنا درست نہیں ہے تاہم اس پر ابھی کوئی تحقیق یا درست معلومات دستیاب نہیں ہے۔ لہذا کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ایسا خطرہ مول لیا جائے۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بھی ایسے کسی اقدام کو غلط قرار دیا گیا ہے۔

 

دوسرا سوال: متحدہ عرب امارات میں کوویڈ19 کی کتنی اقسام کی ویکسن دستیاب ہے؟

جواب: متحدہ عرب امارات میں دو طرح کی ویکسینیں دستیاب ہیں۔ پہلی قسم وائرس پر مبنی غیر فعال ویکسین کی ہے جہاں کیمیائی یا حرارت کے ذریعہ وائرس کو ختم کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو انفلوئنزا اور پولیو ویکسین تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسری قسم میسنجر ربو نیوکلیک ایسڈ (ایم آر این اے) ویکسین ہے جو کہ ایک نئی ٹکنالوجی ہے۔ یہ انسانی جسم میں وائرل آر این اے کے ایک حصہ کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے تاکہ وہ مدافعتی نظام کو ’اسپائک پروٹین‘ بنانے اور آئندہ انفیکشن سے بچا سکے۔

 

تیسرا سوال: امارات میں کوویڈ19 کی دوسری خوراک لینے والوں کو بوسٹر ڈوز لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے، یہ بوسٹر ڈوز کیا ہے؟

جواب: بوسٹر ڈوز سے مدافعتی قوت میں مزید مضبوطی آتی ہے۔ ویکسین لگوانے کے بعد آہستہ آہستہ انسداد باڈیوں اور ان کے امیونولوجیکل رد عمل کی تعداد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ایک بوسٹر خوراک سے طویل عرصے تک اینٹی باڈیز کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ، کچھ افراد ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد بھی دوسروں کے مقابلے میں مدافعتی طاقت حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ لہذا بوسٹر خوراک نہ صرف اینٹی باڈیز کو دوگنا کرنے میں مدد دے گی بلکہ اینٹی باڈی کی پیداوار میں بھی تیزی سے اضافہ کرے گی۔

 

 چوتھا سوال:غیر فعال کوویڈ19 ویکسین کی دو خوراک لینے کے بعد ، کیا کوئی شخص وقفے کے بعد ایم آر این اے ویکسین لے سکتا ہے؟

جواب: فی الحال یہ بات زیر تحقیق ہے۔ لینسیٹ جرنل میں ’کاک ٹیل ویکسینز‘ پر شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کوویڈ19 ویکسین کی خوراکوں کو ملانے سے منفی اثر ہو سکتا ہے۔ تاہم ابھی اس پر کوئی کوئی ختمی رائے نہیں دی جا سکتی۔

 

 پانچواں سوال: اگر کوئی شخص ویکسین کی دو خواراکیں لینے کے بعد کرونا وائرس کا شکار ہو جائے تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ بوسٹر کی بجایے اسے دوبارو دو خوراکیں لینی چاہیے؟

جواب: ویکسین کی دو خواکین لینے کے باوجود کرونا وائرس ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اندر مدافعتی قوت پیدا نہیں ہوئی ہے لہذا اسے بوسٹر کی بجائے دوبارہ دو خوراکیں لینی چاہیے تاہم اس سلسلے میں وہ ڈاکٹر سے مدد لے سکتا ہے۔

 

چھٹا سوال: کیا اینٹی باڈی ٹیسٹ بوسٹر کی ضرورت کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے؟ کیا کوویڈ19 اینٹی باڈیز والے افراد کو بھی تیسری ویکسین لگوانی چاہئے؟ 

جواب: صحت کے حکام لوگوں کو اینٹی باڈی ٹیسٹ نہ کروانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فریدہ الہوسانی نے دوسری خوراک کے آٹھ ماہ بعد بوسٹر خوراک لینے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ پہلی دو ویکسن ڈوز کی طرح مفت ہے۔ 

 

ساتواں سوال: زکام کی صورت میں لوگوں کو سالانہ ویکسین لگوانا پڑتی ہے تو کیا کوویڈ19 بوسٹر لینے سے حالت بہتر ہو گی؟ 

جواب: بوسٹر روز لینے سے یقینی طور پر اینٹی باڈی کی سرگرمی میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ تاہم ، اگلے سال اپ گریڈ شدہ ویکسین کی ضرورت ہوگی۔ 

 

آٹھواں سوال: موسمی فلو ویکسین کی طرح ، کیا کوویڈ19 ویکسین کی بھی ہر سال ضرورت ہوگی؟

جواب: فی الحال اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ فلو کا تعلق بھی کورونا وائرس فیملی سے ہے۔ لہذا فلو کے لئے سالانہ ویکسین لگوانے سے ہم اس قسم کے تبدیل شدہ نیے اقسام کے وائرس سے محفوظ ہو سکتے ہیں۔ 

 

نواں سوال: اگر نو عمر افراد کرونا سے متاثر نہیں ہوتے ہیں ، تو انہیں کوویڈ19 ویکسین کیوں دی جارہی ہے؟

جواب: ابھی تک کوویڈ19 کی وجہ سے نوعمروں اور نوزائیدہ بچوں میں ہلکے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت و روک تھام کے ذریعہ ویکسینیشن مہم کے تحت 12 تا 16 سال عمر کے ہزاروں طلباء ویکسین لگوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے بیشتر اسکول اگلے تعلیمی سیشن سے فیزیکل کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اس سال جون کے آخر تک اپنے تمام طلباء کو مکمل طور پر ویکسین لگوانے پر زور دے رہے ہیں۔ 

 

دسواں سوال: کیا 12 تا 16 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین سے الرجی ہو سکتی ہے یا ویکسین ان کی گروتھ کو متاثر کر سکتی ہے؟

جواب: یہ ایک غلط بات ہے کہ کوئی بھی ویکسینیشن گروتھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ البتہ الرجی کا تعلق عمر سے نہیں وہ کسی بھی عمر کے شخص کو ہو سکتی ہے۔ سب سے عام مضر اثرات بخار اور تھکاوٹ یا تکلیف محسوس کرنا ہے جو کہ 24 گھنٹوں تک رہتے ہیں۔ 



یہ مضمون شئیر کریں: