دبئی میں چینی شہریوں کے لئے  کوویڈ19 ویکسینیشن مرکز کا آغاز

دبئی میں چینی شہریوں کے لئے ویکسنیشن سینٹر، دبئی سینوفرم ویکسن، دبئی میں چینی وزٹ ویزا والے افراد

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور متحدہ عرب امارات میں چینی سفارت خانے نے مشترکہ طور پر دبئی میں علاقائی ویکسی نیشن سائٹ کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عبداللہ بن زید النہیان اور چینی ریاست کے کونسلر اور وزیر خارجہ کے درمیان مارچ میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی ویکسی نیشن سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

 

 سولہ سال سے زیادہ عمر کے چینی شہری جو وزٹ ویزہ پر امارات آتے ہیں انہیں دبئی میں سینوفرم ویکسن کی دو خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔


یہ مضمون شئیر کریں: